تعارف - سپریمو - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-01-20

تعارف - سپریمو

سپریمو

سپریمو / Supremo

پردۂ سیمیں کی ایک معروف و مقبول بین الاقوامی شخصیت امیتابھ بچن [Amitabh Bachchan] کے لیے 1980 کی دہائی میں ایک کامک کردار بنام "سپریمو" تخلیق کیا گیا تھا۔
"سپریمو کے کارنامے" کے زیرعنوان بچوں کے لیے ماہانہ ایک کامک شائع کی گئی جس کی اسکرپٹ مشہور شاعر گلزار تحریر کیا کرتے تھے۔ کوئی 24 کامکس کی اشاعت کے بعد کامک کہانیوں کا یہ سلسلہ مسدود ہو گیا۔ اس مختصر مدت کے باوجود "سپریمو" کا کامک کردار اس دور کے بچوں میں کافی مقبول ہوا اور اس کردار کو نمایاں پذیرائی ملی تھی۔ امیتابھ بچن کی تصدیق کے بعد ہی کامک کی اشاعت عمل میں آتی تھی اور اندرون صفحہ اول پر ان کی دستخط کے ساتھ قاری کے نام ایک مختصر پیغام بھی شائع کیا جاتا تھا۔ ان کی خواہش کے مطابق ہسپتال ، یتیم خانے اور رفاہی اداروں میں مقیم بچوں کے لیے یہ کامکس مفت فراہم کی جاتی تھیں۔

بچن ایک معروف فلمی اداکار ہے ، لیکن جہاں کہیں مصیبت پیش آتی ہے تو وہ اپنی بعض محیر العقل قوتوں اور حاضر دماغی کے ساتھ "سپریمو" کے بھیس میں مدد کے لیے موقع واردات پر پہنچ جاتا ہے۔ وجئے اور اقبال نامی دو لڑکے اکثر و بیشتر مواقع پر سپریمو کی مدد کے لیے ساتھ رہتے ہیں۔ شاہین نامی باز اور سونالی نامی ڈالفن بھی سپریمو کی مہمات میں اس کے سنگ موجود ہوتی ہیں۔

مفید تعارفی روابط :

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں