تعارف - بی موٹی - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-01-06

تعارف - بی موٹی

بی موٹی

بی موٹی / Little Lotta

اصل نام : لٹل لوٹا - Little Lotta

Sid Couchey اور Dom Sileo نے بی موٹی کے اکثر و بیشتر کارناموں / کہانیوں کے خاکے اتارے ہیں۔ جبکہ Warren Kremer اور Howard Post نے بی موٹی کی کہانیاں تخلیق کیں۔

امریکہ کے مشہور کامکس ادارے ہاروے کامکس [Harvey Comics] نے اس خیالی کردار کی تخلیق کی تھی جو 1953 سے 1972 تک تسلسل سے شایع ہوتا رہا پھر وقفے وقفے سے 1993 تک منظر عام پر آتا رہا۔ بیسوی صدی کی چھٹی اور ساتویں دہائی میں یہ کردار ساری دنیا میں اس قدر مقبول ہوا تھا کہ تقریباً ہر زبان میں اس کے تراجم شایع ہوئے۔ اردو میں بھی "بی موٹی" کے عنوان سے پہلی بار ادارہ شمع دہلی (جو کہ اب مستقل بند ہو چکا ہے) کے بچوں کے رسالے "کھلونا" میں اسے پیش کیا گیا تھا اور رسالے کے نوعمر قارئین میں اسے بےانتہا پذیرائی ملی۔

بی موٹی درحقیقت اتنی پیٹو ہے کہ ہر وقت اس کے ہاتھوں میں کوئی نہ کوئی کھانے کی چیز دکھائی دیتی ہے۔ پھر بی موٹی کے پاس عام بچوں سے کئی گنا زیادہ طاقت بھی موجود ہے۔

بی موٹی کے تعارف پر مبنی وکی پیڈیا لنک :
http://en.wikipedia.org/wiki/Little_Lotta

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں