جانی - بدقسمتی کا حملہ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-03-06

جانی - بدقسمتی کا حملہ

جانی کا خاص دوست "لیٹ لطیف" اپنی مخصوص ہیٹ کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہے۔ اس کی ہیٹ کا ایک ستارہ ٹوٹ کر کہیں گر گیا ہے ۔۔۔ اور جانی سمجھ نہیں پاتا کہ ستارے کے ٹوٹنے سے بدقسمتی کا کیا تعلق؟ مگر پھر ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : سید حیدرآبادی
اس لیٹ لطیف کو دیکھو ذرا۔ اس کی ہیٹ بھی بڑی عجیب ہے
جب تم نے کہہ ہی دیا تو ۔۔ ہاں بالکل
ہیٹ شاید اتنی عجیب نہ لگتی اگر اس گاؤدی سر پر موجود نہ ہوتی
یار لیٹ لطیف ، تمہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ کہیں نہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے!
ارے یار ! یہ بات تو میں برسوں سے کہتا آ رہا ہوں!
ہاں پتا چل گیا! اصل میں تمہارے ہیٹ سے ایک ستارہ غائب ہے
اوہ خدایا !!
یہیں کہیں نیچے گر گیا ہوگا وہ ستارہ
کیا وہ بہت قیمتی ہے؟ یا خوش قسمتی کی نشانی؟ یا کوئی یادگار؟
اگر وہ کھو جائے تو کیا تم پر بدقسمتی کا حملہ ہوگا؟
نہیں، بلکہ جب مل جائے شاید تب !
اگر وہ ستارہ مل جائے تب بدقسمتی کا حملہ ہوگا؟ میں سمجھا نہیں یار
اوووو
ہاں ! اب سمجھ میں آ گیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں