• Help
  • General Knowledge
  • Our Chat
  • Creators
  • Characters
  • Introduction
  • Home
  • Email Subscription
  • BookMark
  • Disclaimer

تازہ ترین کہانیاں

2012-04-29

چاچا چودھری - سازش کا خاتمہ


حکومت کے ایک خفیہ ادارے سے ملک کی سلامتی سے متعلق دستاویزات غائب ہوئی جا رہی تھیں اور سازش کا کچھ پتا نہیں چل رہا تھا ۔۔ خفیہ ادارے کے سربراہ چاچا چودھری سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں ، اور چاچا چودھری کس طرح مجرم کو پکڑتے ہیں ۔۔۔ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
چاچا چودھری

چاچا چودھری
پران - Pran

(01)
(02)
(03)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
حکومت کے ایک خفیہ ادارے کا عہدیدار چاچا چودھری کے گھر حاضر ہوا
چاچا جی! ہمیں آپ کی مدد سے ایک سازش کو ختم کرنا ہے۔ کچھ دنوں سے ہمارے دفتر سے ملک کی سلامتی سے متعلق اہم فائلیں غائب ہو رہی ہیں ، لاکھ کوشش کے باوجود چور کا سراغ نہیں لگ رہا
جنرل صاحب ، یہ تو سچ مچ بڑا سنگین مسئلہ لگتا ہے
میں اسی وقت آپ کے ساتھ چلتا ہوں۔ مجھے شک ہے کہ کہیں غیر ملکی جاسوسوں کا کوئی گروہ تو شہر میں سرگرم نہیں؟
خفیہ ادارے کے صدر دروازے پر
آپ بے فکر رہیں۔ میں چور کی گرفتاری کا کوئی نہ کوئی مفید منصوبہ بنا لوں گا
غیر ملکی جاسوس
آج تمہیں اسی دفتر سے فائل نمبر 53 لانا ہے۔ ذرا ہوشیاری سے ۔۔
مگر میں اندر جاؤں گا کیسے؟
ہاں اس دفعہ سختی ہے۔ اس لیے ہم نے یہ جعلی پاس نکالا ہے ، اس کے ذریعے تم بآسانی اندر جا سکو گے
ٹھیک ہے باس !
خفیہ ادارے پر ۔۔۔
یہ آدمی تو صورت و شکل سے کسی اچھے کردار کا نہیں لگتا
مگر جناب اس کے پاس اندر جانے کا پاس ہے
دفتر کے کسی کمرے میں فائلیں لاکر میں محفوظ رکھی جا رہی ہیں
اسی وقت پیچھے سے اچانک ۔۔
شور مچانے کی کوشش مت کرنا۔ میرے پاس پستول ہے۔ لاکر کی چابی نکالو فوراً
ہاں، یہی ہے وہ فائل نمبر 53 ، لیکن اتنی بڑی؟ پہریدار کو شک ہو جائے گا۔ بہتر ہے کہ اس خاتون کی ساڑی پہن لوں ، فائل بھی اندر چھپ جائے گی ۔۔
بدمعاش اپنے کپڑے خاتون کو پہنا کر اس کی ساڑی خود پہن لیتا ہے
اب مجھ پر کسی کو کوئی شک نہیں ہوگا
دروازے پر
پہریدار صاحب ، مجھے نجانے کیوں اس خاتون پر شک ہو رہا ہے
ارے جناب آپ تو یونہی شکی مزاج ہیں۔ ممکن ہے وہ اپنے شوہر کو کھانا دے کر واپس جا رہی ہو
ہائیں؟ ساڑی کے نیچے ملٹری جوتے؟ تب تو ضرور دال میں کالا ہے !
اے محترمہ ! ذرا رکئے۔ مجھے آپ کی تلاشی لینا ہے
کسی شریف عورت کو تنگ کرتے ہوئے تمہیں شرم نہیں آتی؟
کچھ بھی ہو ، آپ کو اپنی تلاشی دینا لازمی ہے
مجھے روکو گے؟ اچھا تو یہ لو
ٹھائیں
بدمعاش نے جیسے ہی گولی چلائی چاچا جی نے پھرتی سے دوسری طرف چھلانگ لگا دی اور بچ گئے
اس سے پہلے کہ دوسری گولی چلے ، چاچا چودھری کا لٹھا برس پڑا
آآآہ
یہ لو اور لو !
ہائے ! میری کمر ٹوٹی !
مجھے اس جاسوس نے یہ فائل چرا لانے کا حکم دیا تھا
اس خاتون کی رسیاں کھولو اور اس کے کپڑے واپس کرو
خفیہ ادارے کے اہلکار چلے آئے
چاچا جی بہت بہت شکریہ۔ اب ہم اسی کی مدد سے گروہ کے سربراہ اور تمام اراکین کو گرفتار کریں گے

2 تبصرے :

Anonymous نے لکھا : 7/5/12 23:18

Congratulations to entire team of urdukidzcartoon.com for this great project.

taemeer.com نے لکھا : 8/5/12 02:06

Welcome and thank you for your kind wishes.

Post a Comment