جانی - تاریخ کی ضرورت - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-07

جانی - تاریخ کی ضرورت

جانی کا کہنا ہے کہ ہمیں تاریخ کے مطالعے سے کوئی فائدہ نہیں۔ کلاس میں استانی سے جانی نے یہی پوچھا کہ فوت شدہ لوگوں کی تاریخ جان کر ہمیں آخر کیا فائدہ حاصل ہوگا؟ کلاس ٹیچر کا جواب کیا رہا؟ آپ خود پڑھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : سید حیدرآبادی
کہتے ہیں کہ تمام عظیم لوگ اب فوت شدہ ہیں!
اررر ۔۔ میری طبیعت کچھ خراب محسوس ہو رہی ہے میڈم
میڈم ، ہمیں تاریخ کو پڑھنے کی ضرورت ہی کیوں ہے آخر؟
نپولین بوناپارٹ کے متعلق جان کر آخر مجھے کون سا متوقع فائدہ حاصل ہوگا؟
کیونکہ جو تاریخ کا مطالعہ نہیں کرتا تو پھر اسے تاریخ دہرانے پر مجبور ہونا پڑتا ہے!
لیکن میں اس صورتحال میں ہوں ہی کہاں جو نپولین کو درپیش تھی؟
آہمم ۔۔ تم نے میری بات کا غلط مطلب نکالا ہے ۔۔۔
جو کوئی تاریخ کو نہیں جانتا تو پھر اسے 'تاریخ کی جماعت' میں دوبارہ حاضر ہونا پڑے گا!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں