ڈونالڈ بطخ - وقت سے تھوڑا پہلے ۔۔ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-05-05

ڈونالڈ بطخ - وقت سے تھوڑا پہلے ۔۔

ڈونالڈ بطخ کے گھر چند دن کے قیام کے بعد ان کی بزرگ خاتون کو واپس اپنے گھر بذریعے ٹرین لوٹنا ہے۔ اور ٹرین کی روانگی سے کافی پہلے شور مچا کر انہوں نے ڈونالڈ کو جس طرح دوڑایا ۔۔۔ وہ ذرا آپ بھی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
ڈونالڈ بطخ

ڈونالڈ بطخ
Walt Disney

(1)
(2)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ڈونالڈ بیٹے ! اٹھو ، آج اپنے گھر واپسی کا دن ہے میرا ۔۔
اوں ۔۔۔ آج ؟ واپسی ۔۔۔ آں ۔۔
ڈونالڈ ! اٹھو فوراً ! میری ٹرین کی روانگی کا وقت قریب ہے!
اوہ ۔۔ ٹھیک ہے ، میں ابھی چلا آپ کے ساتھ !
خدا کی پناہ ! تم ابھی تک تیار نہیں ہوئے؟ 4 بج کر 10 منٹ ہو چکے
تقریباً تیار ہوں سمجھئے
اففف ۔۔۔ خدا کے لیے تیز چلو ، یہ کیا کچھوا چال؟
آہ۔ ایک چھوٹا سا وقفہ ۔۔ آآہممم
بیوقوفی بند کرو بیٹے ! 4 بج کر 20 منٹ ہو چلے
پھرتی دکھاؤ پھرتی۔ اب تک تو مجھے اسٹیشن پر ہونا چاہیے تھا
تیز اور تیز ۔۔ بیٹے ، چار پچیس کا وقت ہو گیا ہے
میں ساٹھ کی رفتار پر ہوں
اب دوڑو اور اسٹیشن ماسٹر سے پوچھ آؤ کہ ٹرین وقت پر ہے کہ نہیں؟
آں ہاں ۔۔ بالکل وقت پر۔ ٹھیک سات بجے یہاں سے نکلے گی
ٹکٹ گھر
سات ؟ کیااااااا ۔۔
پچھلے ساٹھ سالوں میں ، میں نے اسی طرح وقت سے تھوڑا پہلے آ کر کوئی ٹرین نہیں گنوائی
تھوڑا پہلے ۔۔؟!!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں