بلو - برسات کی دعوت - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-06-19

بلو - برسات کی دعوت

برسات کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ بلو اور علی چاچا تقریب میں شرکت کے لیے گھر سے نکلے ہیں۔ لیکن ٹکسی لینے سے پہلے ہی اچانک بارش شروع ہو گئی ، بلو نے تو برساتی پہن رکھی ہے لیکن علی چاچا اپنے کپڑے خراب ہونے کے ڈر سے پریشان تھے ، جس پر بلو نے ان کی مدد کی ۔۔۔ پھر کیا ہوا ۔۔۔ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(1)
(2)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
علی چچا ! آج تو آپ نئے جگمگاتے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ کوئی خاص بات ہے کیا؟
ہاں بلو میاں ! شادی کی دعوت میں جا رہا ہوں !
اور میں بھی ایک مشاعرے میں جا رہا ہوں
تو پھر چلو دونوں اکٹھے ٹکسی کر لیتے ہیں
اوووہ ۔۔ بارش !!
گھبرائیں مت چچا ! یہ لیجیے چھتری !
میں نہیں چاہتا کہ بھیگے کپڑوں کے ساتھ دعوت میں شرکت کروں
اور میں نے بھی اسی بارش کے ڈر سے یہ خصوصی رین کوٹ پہنا ہے
بلو میاں ، معاف کرنا ، چھتری جوتوں کو بھیگنے سے بچانے میں ناکام ہے ۔۔۔
اپنی چھتری سنبھال لو ، مجھے یہ ٹیلی فون بوتھ زیادہ محفوظ لگتا ہے
شکر ہے بارش تو رکی بالآخر
ارےےے ۔۔ علی چچا یہ کیا؟ بوتھ کے اندر رہ کر بھی آپ بھیگ گئے؟
اففف ۔۔ بوتھ کی تو چھت ہی نہیں ہے ۔۔
ہی ہی ہی !

1 تبصرہ: