بنی خرگوش - چاکلیٹ والا گاجر - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-06-20

بنی خرگوش - چاکلیٹ والا گاجر

بنی خرگوش کے دوست پنکو نے فاسٹ فوڈ دکان کھولی ہے جہاں گاجر چاکلیٹ کی تہہ میں لپیٹ کر پیش کیے جاتے ہیں۔ پنکو نے بنی کو اپنے مددگار کے طور پر جب ساتھ رکھا تو شاید بھول گیا کہ گاجر تو بنی کی مرغوب غذا ہے۔ پھر بنی نے اپنا کام بہتر طور انجام دیا یا ۔۔۔۔۔ آپ خود اس دلچسپ کہانی کو پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔
(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
پنکو نے اپنے فاسٹ فوڈ مرکز کا افتتاح کیا ہے۔ چاکلیٹ والا گاجر ، اس مرکز کی خصوصیت ۔۔
پنکو فاسٹ فوڈ مرکز - چاکلیٹ والا گاجر
واہ ! پنکو ، بہت مبارک ہو دوست
شکریہ بنی ! تم بھی تو میرے معاون ہو یہاں !
پنکو یار ! ابھی ایک کار آئی ہے ۔۔ لگتا ہے یہ ہمارے پہلے گاہک ہوں گے
انہیں اندر آنے دو ، استقبال کے لیے ہم تیار ہیں
دو گاجر چاہیے پنکو !
بالکل بنی ! ابھی لو یہ ۔۔۔ واہ، چاکلیٹ میں ڈوب کر نہایت مزیدار لگ رہے یہ گاجر تو ۔۔
یقیناً مزیدار ہوں گے ۔۔ ہمم ۔۔ لیکن یہ ایک لمبائی میں کچھ زیادہ تو نہیں لگ رہا؟
اس کو برابر کرنے کے لیے تھوڑا سا کتر لوں تو کوئی مضائقہ نہیں
اررر ۔۔ میں نے شاید کچھ زیادہ ہی کتر لیا !
اب اس کو برابر کر دیتا ہوں
کھچ چچ
اففف ، کمبخت نظریں شاید صحیح فیصلہ نہ کر پا رہیں آج
اررر یہ تو آدھے سے زیادہ ختم ہو گئے
بہتر ہے پورے ہی کھا لوں
کھچچ چچ
دو اور پنکو !
واہ یار واہ ! لگتا ہے کاروبار چل پڑا
مجھے اب خود پر قابو پانا چاہیے ، اگر آنکھیں بند کر لوں تو شاید زیادہ بہتر ہو
دھڑاک
اووپس
غڑپ
ہااائیں ۔۔۔ کیا عجیب حادثہ رہا ۔۔ پنکو تو یقین ہی نہیں کرے گا کہ ۔۔۔
یعنی کہ ۔۔۔ مجھے یہ بات پنکو کو بتانی ہی نہیں چاہیے
پنکو ! دو اور ۔۔۔
یہ ہے صحیح طریقہ ! اب میں آسانی سے دیکھ سکتا ہوں کہ کہاں جا رہا ہوں
ہممم ۔۔ یہ بچے ہوئے ٹکڑے یہاں پڑے اچھے نہیں لگتے ، پھینکنا ہوگا انہیں
ارےےے ۔۔ اب میں ڈھکن کیسے اٹھاؤں ، اب میرے تین ہاتھ تو ہیں نہیں !
میں بس ایک لمحے کے لیے انہیں اپنے منہ میں تھام لوں گا ، پھر ۔۔۔
کھچچ چچ ! اففف میں نے تو سوچا ہی نہیں تھا کہ میرے دانت اتنے تیز ہیں !
کوئی بات نہیں ۔۔۔ اور بہت ہیں گاجر ۔۔ پنکو یار ! دو مزید دینا !
مجھے اب پوری طرح اپنے آپ پر قابو رکھنا ہوگا ورنہ پنکو کو شبہ ہو جائے گا
یہ رہے دوستو ! چاکلیٹ لپٹے گاجر ۔۔ بس ایک بار مزہ لے کے دیکھیں
یمم ۔۔۔ یم می ۔۔ دیکھنے میں بھی تو مزیدار لگ رہے !
اوہو یہ تو مزے میں بھی شاندار ہیں !
میرا خیال ہے میں نے خود پر قابو پا لیا ۔۔ مگر گاجر کی سوندھی خوشبو ، چاکلیٹ کی مہک ۔۔۔ آہ ہ ہ ۔۔ معاف کرنا
میں یہ برداشت نہیں کر سکتا !
چلو بھاگ نکلو یہاں سے۔ یہ خرگوش تو پاگل لگ رہا
میں پاگل؟ کوئی بات نہیں ، لڑنے کا وقت نہیں ، بس یہ گاجر مل گئے ، کافی ہیں !
کرنچچ کرنچ
پنکو یار ، دو اور ! اررر نہیں ۔۔ چار چاہیے چار !!
او میرے خدا ! بزنس تو دھوم پر جا رہا ہے ۔۔ میں نے تو یہ خواب میں بھی نہیں سوچا تھا
چومپ چومپ
لگتا ہے مجھے مزید مددگاروں کی ضرورت پڑے گی
6 اور ، نہیں ! 8 اور ۔۔۔
مجھے ایک مددگار ، ایک ویٹر اور نقدی وصول کرنے والے خزانچی [cashier] کی ضرورت ہوگی اب ۔۔
*خزانچی = [cashier]
خزانچی ؟ اوہ ۔۔ میں تو بھول ہی گیا ۔۔ آج کی فروختگی کا کھاتہ کہاں ہے ؟
ذرا ایک منٹ ٹھہرو ! یہاں کچھ گڑبڑ لگتی ہے۔ تمہارے منہ پر کافی چاکلیٹ پھیلی ہوئی ہے اور تمہارا پیٹ بھی پھول رہا ہے ، یعنی کہ ۔۔۔
ٹھیک ہے دوست جو چاہو سمجھو ، فی الحال میرے ظہرانے کا وقت ہو رہا ۔۔۔ بائے !
تم ۔۔ تم بدمعاش !
بنی ! مجھے پتا تھا کہ گاجر کے معاملے میں تم پر قطعاً اعتبار نہیں کیا جا سکتا!
چاکلیٹ
یہ دیکھو میرا سچا پکا نشانہ !!
پھچاک !!
گاجر چوری کا کیا نتیجہ ہوتا ہے ، اس کا سبق میں اب تمہیں سکھاؤں گا
ہممم بنی شکار ہو گیا ! اور چاکلیٹ اب اس کے بدن پر سخت ہونا شروع ہو گیا ہے
کیا خیال ہے ؟ اس چاکلیٹ والے بنی سے بھی کچھ مالی فائدہ اٹھا لیا جائے؟
خصوصی پیشکش
چاکلیٹ میں ڈوبا
(بس تھوڑا سا تڑخا ہوا)
بنی خرگوش
صرف 1000 روپے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں