بی موٹی - انوکھی مدد - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-07-31

بی موٹی - انوکھی مدد

بی موٹی نے اپنے ایک پڑوسی کو دیکھا کہ وہ اپنے گھر کی احاطہ بندی کے لیے لکڑی کے ستون لگا رہا ہے ، لہذا وہ بھی پڑوسی صاحب کی مدد کو آگے بڑھیں ۔۔۔ مگر بی موٹی کی انوکھی مدد رہی کیسے؟ ۔۔۔ آپ بھی ذرا پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ایسا لگتا ہے پڑوسی انکل کو شاید میری کچھ مدد کی ضرورت ہو!
ارےے ۔۔ پڑوسی انکل تو کام ادھورا چھوڑ کر چل دئے ۔۔
مجھے شاید کوئی دوسرا کھمبا لانا پڑے گا ۔۔
شاید وہ تھک گئے ہیں ، میں ہی کیوں نہ اس سوراخ میں وہ کھمبا گاڑ دوں؟
باپ رے ۔۔۔ یہ تو بہت لمبا ہے ۔۔ اور پھر سوراخ بھی زیادہ گہرا نہیں کہ اسے اندر دبایا جا سکے!
دھڑاک دھممم
اوہ ہو بی موٹی۔ تمہیں احاطہ بندی والا کھمبا مجھ سے پہلے مل گیا؟ مگر کہاں سے؟
جی انکل ۔۔!
لیکن ۔۔۔ روشنی والا بلب لگانے کا وہ لمبا سا ستون کدھر گیا آخر؟
اووہ ہ ہ ۔۔۔ کیا وہ روشنی کا بلب لگانے والا کھمبا تھا؟
انکل ! میں نے سوچا کہ کھمبا تھوڑا بڑا ہے لہذا میں نے اسے مار مار کر اسے اس سوراخ میں گاڑ دیا!
کیااااااا؟!
دھممم
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Unusual Help (Anokhi Madad)
Character : Little Lotta (Bi Moti)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں