چاچا چودھری - حساب کا چکر - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-07-06

چاچا چودھری - حساب کا چکر

چاچا چودھری کی ذہانت کا ایک اور قصہ پڑھئے۔ اس دفعہ حساب کے ایک پروفیسر صاحب نے چاچا جی کو چیلنج دیا ہے۔ مگر چاچا چودھری نے ان پروفیسر صاحب کو اپنے سوال سے جس طرح لاجواب کیا ہے ۔۔۔ وہ آپ خود بھی پڑھ کے دیکھئے ذرا ۔۔۔
چاچا چودھری

چاچا چودھری
پران - Pran

(01)
(02)
(03)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
چاچا چودھری سے ملاقات کے لیے حساب کے ایک پروفیسر رحیم آئے
چودھری صاحب ، آپ کو اپنے تعلیمی دور میں حساب کا مضمون کیسے لگتا تھا؟
ہاہا ۔۔ بس پوچھئے مت پروفیسر صاحب ، حساب کا نام سنتے ہیں میرے پسینے چھوٹ جاتے تھے
ہاہا ۔۔ لیکن میرا تو یہ پسندیدہ مضمون ہے۔ میں نے دوران تعلیم اور بعد میں بھی کئی پیچیدہ حسابی مسئلے حل کیے ہیں
اسی وقت دو پریشان حال نوجوان چاچا جی سے ملنے آئے
کیا ہوا بچو ؟
چاچا جی! سمجھیے کہ ہمارا سب کچھ لٹ گیا
حساب کے ایک درشت مزاج اور تیز و طرار پروفیسر نے ہمیں جھانسا دے کر ہمارا اس ماہ کا سارا جیب خرچ لوٹ لیا ہے۔ پروفیسر صاحب ایک نہایت مشکل سوال اس شرط پر حل کرنے دیتے ہیں کہ اگر ہم صحیح جواب دے لیں تو وہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ہمیں دیں گے بصورت دیگر ہمارا ایک ماہ کا جیب خرچ انہیں دینا ہوگا
پروفیسر صاحب ، اب آپ کا امتحان ! یہ مسئلہ بھی آپ حل کیجیے اور ان بیچاروں کی رقم انہیں واپس دلوا دیں ۔۔
یقیناً
چودھری صاحب ، آپ بھی چلے چلیے اور پھر دیکھیے کہ میں اس نوآموز پروفیسر کے کیسے چھکے چھڑاتا ہوں
ضرور پروفیسر صاحب
پروفیسر نرالے عالم ۔۔۔
پروفیسر نرالے! ہم آپ کے سوال کو حل کرنے حاضر ہوئے ہیں
خوش آمدید!
لیکن آپ کو میری شرائط کا پتا ہے ناں؟ ایک ماہ کی تنخواہ !!
بالکل پتا ہے!
یہ رہا سوال ! اب اس کا صحیح جواب نیچے کونے میں لکھ دیجیے گا
ارے باپ رے ، اتنا لمبا؟ عزت بچانی ہو تو ہار مان لوں
مجھے افسوس ہے ! آپ کا سوال ہی غلط ہے۔ خیر میری ایک ماہ کی تنخواہ شرط کے مطابق آپ کے نام ۔۔
سوال کو غلط ثابت کرنے کے لیے بھی شرط لگا لیں۔۔۔ ہاہا
ہے کوئی اور ماہر؟ جو اس سوال کا صحیح حل بتا سکے؟
میں ہوں ناں!
تو آئیے حضور! لیکن یاد رکھیں کہ شرط وہی کہ میری تنخواہ کے برابر رقم آپ نے ادا کرنی ہوگی
منظور ہے!
اس سوال کا جواب یہ ہے!
کمال ہے! آپ نے بالکل صحیح جواب لکھا۔ لیکن آپ کو کیسے علم ہوا کہ اس لمبے چوڑے سوال کا جواب "صفر" ہے؟
بیوقوف آدمی! اگر یہ جواب غلط بھی ہوتا تو میرے پاس اس کو صحیح ثابت کرنے کی بھی دلیل تھی ۔۔
آپ کو اس سے کوئی مطلب نہ ہونا چاہیے جناب والا، جواب مل گیا کافی ہے!
کوئی بات نہیں۔ لیکن ابھی آپ جیتے نہیں۔ اب آپ کو سوال کرنا ہے، اگر میں صحیح جواب نہ دے پاؤں تب آپ کی جیت ثابت ہوگی!
میرا سوال تو بہت آسان اور چھوٹا ہے۔ لیکن نرالے صاحب آپ صحیح جواب نہیں دے سکیں گے!
ارے جناب ، سوال تو کیجیے!
تو پھر سنئے! پچھلی سالگرہ پر میری عمر ساٹھ برس تھی ، اگلے جنم دن پر میں کتنے برس کا ہو جاؤں گا؟
ہاہاہا۔ یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے؟ اگلی سالگرہ پر آپ اکیاسٹھ برس کے ہو جائیں گے حضور !
غلط !! اگلی سالگرہ پر میری عمر 62 برس کی ہوگی
ہائیں؟ وہ کیسے؟
وہ اس لیے کہ آج میری 61 ویں سالگرہ کا دن ہے!
ہاہاہا !!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں