گھسیٹا - جادوئی ہاتھ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-07-29

گھسیٹا - جادوئی ہاتھ

گھسیٹا کو سالانہ چھٹی پر اپنے گاؤں جانا ہے۔ اور مالک نے سمجھایا ہے کہ بس اسٹاپ پر ٹھہر کر آنے والی بس کو ہاتھ بتاؤ تو وہ رک جائے گی ۔۔۔ اب اس بات سے گھسیٹا نے کیا نتیجہ اخذ کیا وہ بس پڑھنے کے قابل ہے ۔۔۔ آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
گھسیٹا سالانہ چھٹی پر ایک ماہ کے لیے اپنے گاؤں جانے کی تیاری میں ہے ۔۔
جلدی کرو گھسیٹا! ورنہ تمہاری ٹرین چھوٹ جائے گی۔۔
اسٹیشن پہنچانے کے لیے ابھی ایک بس قریب کے بس اسٹاپ پر آئے گی ، اپنا ہاتھ بتانا تو وہ رک جائے گی ۔۔
یہی وہ بس ہوگی جو مالک نے کہا ہے
اسکری ی ی چ
واہ ! یہ میرا ہاتھ تو جادوئی ہو گیا۔ بس رک گئی ہے!
اے بابو ! تم یہ صندوق اندر نہیں لے جا سکتے
تمہارا مطلب ہے میں اپنا صندوق سڑک پر چھوڑ دوں؟
تمہیں کوئی عقل ہے؟ میں اپنے صندوق کے بغیر گاؤں کیسے جا سکوں گا؟
اے بابو ! مجھے اس سے مطلب نہیں۔ کہہ دیا کہ بس میں صندوق نہیں آ سکتا!
اترو یہاں سے اور بس کو جانے دو اب!
میں تمہیں سبق ضرور سکھاؤں گا!
یہ رہا میرا جادوئی ہاتھ ! اب دیکھتا ہوں بس کیسے آگے بڑھے گی؟!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : The Magic Hand (jaadoyi-hath)
Character : Suppandi (Ghaseeta)

1 تبصرہ: