پنکی - آزمائشی مشین - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-07-02

پنکی - آزمائشی مشین

کرکٹ کا سامان آج کل اتنا ناقص بن کر بازار میں آ رہا ہے کہ چند دن کے بعد ہی ناقابل استعمال ہو جاتا ہے۔ اچھن نے ایک گیند خریدی مگر دوسرے ہی دن اسے دوسری گیند خریدنے پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ پہلی گیند ایک ہی چھکے میں ٹوٹ گئی تھی۔ پنکی نے کہا کہ وہ نئی گیند کی مضبوطی کی جانچ کروا سکتی ہے ۔۔۔ ذرا آپ بھی دیکھئے کہ گیند کی مضبوطی کی جانچ پنکی نے کیسے کروائی ؟
(01)
(02)
(03)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
سلام اچھن ! کہاں سے تشریف لا رہے ہو؟
کھیل اشیاء
میں کرکٹ کی یہ گیند خریدنے مختلف دکانیں چھان رہا تھا
مگر کل بھی تو تم نے ایک گیند خریدی تھی ناں؟
ہاں۔ یہی تو مسئلہ ہوا۔ وہ بس ایک چھکہ پڑتے ہی ٹوٹ گئی
کیسا خراب کاروبار ہو رہا ہے۔ آج کل تو ہر چیز نقلی مل رہی ہے
ہاں پہلے کرکٹ کا سامان بہت مضبوط بنتا تھا۔ میں نے آج ہی میوزیم میں چیتن شرما کی وہ گیند دیکھی ہے جس پر جاوید میاں داد نے چھکہ لگا کر میچ جیت لیا تھا
اگر یہ نئی گیند بھی بلے سے ٹکراتے ہی ٹوٹ جائے تو ۔۔ ؟!
کھیلنے سے قبل ہم لوگ اس کو ٹسٹ کر کے دیکھیں گے ۔۔
ویسے میرے پاس بھی چیزوں کی سختی کو جانچنے کی ایک عمدہ مشین ہے!
ایسا کیا؟ تو پھر ذرا اس گیند کا امتحان لے کے تو دیکھو ۔۔
ٹی ہی ٹی ہی ۔۔۔
یہ ہے جمبو ! میری آزمائشی مشین !!
کاکا جی ! ذرا دیکھئے تو ۔۔ کہ یہ گیند مضبوط ہے کہ نہیں؟
کھٹاک
اچھن بھائی ! لگتا ہے یہ گیند بھی کچی ہی تھی ، اس لیے ٹوٹ گئی !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں