گھسیٹا - بےڈھنگا اتحاد - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-08-09

گھسیٹا - بےڈھنگا اتحاد

گھسیٹا کے مالک نے ایک بار اس کو سمجھایا کہ اتحاد و اتفاق میں بہت برکت ہے۔ مگر گھسیٹا نے اتحاد کے اس اصول پر کہاں اور کیسے عمل کیا اور اس کا کیا نتیجہ نکلا ؟ ۔۔۔ ذرا آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : سید حیدرآبادی
ایک دن گھسیٹا کے مالک نے اس کو یوں نصیحت کی ۔۔
یاد رکھو گھسیٹا ، اتحاد ہی میں سب کی بھلائی ہے۔ جبکہ بےڈھنگی مخالفت آپسی رنجش کی راہ پر لے جاتی ہے
سمجھ گیا مالک!
میں باہر جا رہا ہوں اور تھوڑی دیر بعد واپس لوٹوں گا ، تب تک ان چوزوں کی نگرانی کرتے رہنا
بےفکر رہیں مالک ، ان کی دیکھ بھال میرا فرض ہے
تھوڑی دیر بعد ۔۔۔
یہ کیا؟ سب ادھر ادھر بکھر گئے ہیں ۔۔ مجھے کچھ ایسی ترکیب کرنا چاہیے کہ سب اکٹھے رہیں
دھاگے سے سب کو باندھ دیتا ہوں ۔۔
اچانک ۔۔۔
چیں چیں چیں
ارےےے ۔۔۔ وہ باز سب کو لے اڑا !
گھسیٹا ! چوزے کہاں ہیں؟
مالک ! دراصل کچھ یوں ہوا کہ ۔۔۔
اور گھسیٹا نے سارا قصہ سنا ڈالا ۔۔
۔۔ دیکھئے نا مالک ! میں تو آپ کی نصیحت پر عمل کر رہا تھا ، میں نے سمجھا تھا کہ ایک ساتھ باندھنے پر وہ سب محفوظ رہیں گے ۔۔۔
احمق !!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Result of confederation (be-dhanga ittehaad)
Character : Suppandi (Ghaseeta)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں