پپو اور ببلو - چوری چھپتی نہیں! - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-08-06

پپو اور ببلو - چوری چھپتی نہیں!

پپو اور ببلو اپنے والدین کے ساتھ پکنک پر جانے والے ہیں۔ پپو نے ممی کو مصروف دیکھ کر انہیں بتائے بغیر چاکلیٹ کے ڈبے میں سے کچھ چاکلیٹ پار کر کے اپنی جیب میں بھر لیے۔ مگر پپو کی یہ چوری پکڑی گئی ۔۔۔ کیسے؟ آپ بھی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
پپو اور ببلو

پپو اور ببلو
Anant Pai اور Mohandas


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ممی تو پکنک کی تیاریوں میں مصروف لگتی ہیں ۔۔
چلو آؤ چاکلیٹ کا ڈبہ ڈھونڈتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ممی نے کچن میں کسی نہ کسی جگہ اسے چھپا رکھا ہے
یہ رہا! مل گیا ڈبہ ۔۔
مجھے بھی کچھ دو ۔۔
پکنک کے مقام پر پہنچتے ہی تم کو دوں گا ببلو ، بےفکر رہو!
بعد میں ۔۔۔
پپو ! یہ رومال اپنی جیب میں رکھ لو، کام آئے گا
پکنک کے مقام پر ۔۔
پپو! آپ کا چہرہ تو پسینے سے بھیگ گیا ہے ، رومال سے پونچھ لیجیے
پپو !
چلو آؤ ، ممی بلا رہی ہیں ۔۔
پپو! یہ کیا ہے چہرے پر؟ کیا آپ کہیں گر گئے تھے؟
اوہ ہ ہ ۔۔۔ جلدی سے کوئی مرہم لگاؤ ان کے چہرے پر
اممم ۔۔ لیکن یہ تو بہت میٹھا ہے ۔۔
اچھااا ۔۔ اب سمجھی میں۔ یہ پگھلا ہوا چاکلیٹ ہے ۔۔ ضرور تم نے کچن سے چرائے ہوں گے ۔۔ دیکھا چوری کیسے پکڑی گئی۔ اگلی بار اس طرح چوری کی تو بہت مار کھاؤ گے
معاف کر دیں ممی !!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Burglary cannot hide (Chori Chhupti nahiN)
Character : Ramu and Shamu (Pappu aur Babloo)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں