جادوگر سرکار - موت کے پیغامبر - قسط:6 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-09-18

جادوگر سرکار - موت کے پیغامبر - قسط:6

اب تک کی کہانی :
'موت کے پیغامبر' نامی اس کہانی کی پانچویں قسط میں آپ نے پڑھا کہ بین الاقوامی منشیات گروہ 8 کے حکمران 'ناگ راج' نے کس طرح جادوگر سرکار اور لوتھر کے خاتمے کا حکم دیا اور اس حکم پر گروہ کے دو کارکنوں نے کیسے عمل کیا؟ پھر جب وہ دونوں گرفت میں آئے تو سرکار نے ان سے تفتیشی سوالات پوچھنے شروع کیے ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔۔

جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
نہیں لوتھر! زور زبردستی کی کوئی ضرورت نہیں ۔۔
اب تم دونوں آزاد ہو ، چلے جاؤ یہاں سے!
ہم جائیں؟
ارےے ۔۔ یہ ہی دونوں تو ہمارے ہاتھ لگے ہیں ، انہیں کیسے جانے دیں؟
لیکن جادوگر سرکار نے کچھ اور ہی سوچ رکھا تھا
لیکن ہم جائیں تو کہاں جائیں؟ 8 تو غلطی معاف نہیں کرتے اور ہماری غلطی یہی رہی کہ ہم پکڑے گئے!
کہاں جائیں ہم؟ وہ تو ہمیں مار دیں گے!
اچھا؟ مرنے سے بچنا چاہتے ہو تو پھر حقیقت اگلنا شروع کرو ۔۔ جلد!
بہت خوب سرکار! اچھا طریقہ سوچا ۔۔
8 سب جگہ ہے ۔۔ اور کہیں نہیں !
یہ تو کئی بار سنا ہے ۔۔ اصل پتا ٹھکانہ بتاؤ ۔۔ منشیات کا انبار کس مقام پر رکھا گیا ہے؟
10/12 نیکلیس روڈ ۔۔۔ اففف ۔۔ اررر نہیں ، غلطی ہو گئی ۔۔ آہ !
میں نے چیف کو ان زخمیوں کے متعلق بتا دیا ہے ۔۔ ان سے گفتگو کیجیے سرکار!
تم گولی چلاتے ہو ۔۔ یا کھاتے ہو؟ تازہ صورتحال کیا ہے؟
اب تک تو ہم نشانہ رہے ۔۔۔ اب شکار کریں گے !
برائے مہربانی یاد رکھئے کہ منشیات کا انبار 10/12 نیکلس روڈ پر موجود ہے ۔۔ وقت بہت کم ہے ۔۔ آدھ گھنٹے میں آ جائیں ، کونسل سے چار عمارت آگے شمال میں !
کمال ہے ۔۔ اتنا اعتماد ہے تمہیں؟
مکمل اعتماد! 8 اپنے ان دو آدمیوں کو ختم کرنے کی کوشش میں ہے ، اور ہمیں ان دونوں کو بہرصورت بچانا ہے ۔۔
ٹھیک ہے !
8 کے حکمران ۔۔۔
سرکار اور لوتھر ژناڈو کے حملے میں بچ گئے ہیں ، جبکہ ہمارے کارکن نمبر 16 اور 22 اس وقت ان کے قیدی ہیں
حکم کریں ناگ راج ! ہمارا اگلا قدم اب کیا ہو؟
8 کے حکمرانوں کو 'ناگ راج' کی بھاری خوفناک آواز سنائی دی ۔۔
میں ناگ راج ہوں ۔۔ سرکار اور لوتھر کو ختم کرنے اپنی ساری طاقت جھونک دو۔ ان دونوں ناکام کارکنوں کو فوراً موت کے گھاٹ اتارو چاہے وہ جہاں بھی ہوں ۔۔
اور 8 کی تیسری شاخ کو متنبہ اور ہوشیار کر دو
آپ کے حکم کی فوراً تعمیل ہوگی ، ناگ راج !
8 پر وار کرنے کا یہی سنہری موقع ہے!
ٹھیک ہے ۔۔۔ لیکن خبر غلط نکلی تو ؟
ٹھکانہ یہاں سے جنوب مشرقی سمت میں ہے ، وہاں 8 کی کوئی شاخ ضرور ہوگی!
8 کی شاخ ؟ کیا مطلب ہے اس کا؟
شاخ ۔۔ یعنی ان کا ایک اڈا ! 8 شاخیں تھیں جن میں سے 2 تو ہم نے تباہ کر ڈالیں ۔۔ اب باقی 6 بچی ہیں !
8 شاخیں ۔۔ 6 شاخیں ۔۔۔ میری تو سمجھ سے باہر ہے ۔۔۔
جلد ہی آپ سب کچھ جان لیں گے !
ان دونوں غنڈوں کا بتایا ہوا پتا اگر غلط نکلے تو ؟
تو پھر سے سراغ لگانا ہوگا ۔۔ لیکن مجھے امید ہے کہ پتا درست ہے !
لوتھر اور میں پہلے جائیں گے اندر ۔۔
کیوں؟ میرے دو مضبوط دستے موجود ہیں !
8 کی شاخوں پر حساس قلعوں کی طرح چوکسی قائم رہتی ہے۔ آپ کے دستے کو اندر جانے پر عجیب و غریب مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا
شاید دستے کی دھجیاں اڑ جائیں ۔۔ آپ بس ہمیں 20 منٹ دیجیے ۔۔ اس وقفے بعد نہ لوٹیں تو دستے کے ذریعے حملہ کر دینا
یہ درست نہیں ۔۔۔ لیکن خیر تمہاری بات مان لیتا ہوں
8 کی تلاش میں ۔۔۔
لگتا ہے اندر سے قفل لگا ہے
اور یہاں بھی ۔۔۔
کیا توڑ دوں ؟
ابھی نہیں ۔۔ کھڑکیوں کی طرف دیکھو
ہائیں ۔۔ اس کا قفل تو کھل گیا ۔۔ جبکہ ابھی کچھ دیر پہلے بند تھا
لگتا ہے ہمارے لیے ہی کھولا گیا ہے ۔۔
اندھیرا ۔۔ سنسان ۔۔
اندھیرا تو ہے مگر سنسان نہیں ۔۔
پھر ۔۔۔ آہستہ آہستہ روشنی نمودار ہوئی
8 کے حکمران ۔۔۔
بتیاں اچانک کیسے جل اٹھیں ؟
کوئی ہمیں دیکھنے کے لیے مشتاق ہے!
یہ سرکار تو بڑا تیز لگتا ہے ۔۔ ہمارے ساتھ یوں ہوا تو ۔۔۔
کتنا بھی تیز ہو ۔۔ لیکن اب دونوں ختم !!
پوشیدہ کیمرے ۔۔ ہم پر نگاہ رکھی جا رہی ہے!
رھدا یزاورد نیم نروف *
* الٹی زبان میں : ادھر دروازے میں فوراً ۔۔
8 کے اڈے میں ۔۔ گولیوں کی بوچھار
افف ۔۔ بال بال بچے !
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Messengers of death (Maut ke paighamber) : Episode-6
Character : Mandrake (Jadugar Sarkar)

2 تبصرے:

  1. محترم جناب موڈریٹر صاحب:
    آپکا بلاگ ایک ان بلاگوں میں سے ہے کہ جب بھی نیا پوسٹ آتا ہے ہم ضرور پڑھتے ہیں، اگرچہ کارٹونز بچوں کیلئے ہیں لیکن کبھی کھبار ہم بھی ٹینشن دور کرنے کیلئے آجاتے ہیں۔

    لیکن ابھی چند دن ہوئے جو نئے پوسٹ ہوئے ہیں،وہ اول تو کھلتے نہیں اور اگر کھلتے ہیں تو تصاویر نظر نہیں آتے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. درویش خراسانی صاحب ،
    ویب سائیٹ پر تشریف آوری ، پسندیدگی اور تبصرے کا بہت بہت شکریہ جناب۔
    کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ پوسٹ لگا دی جاتی ہے لیکن تصویر بروقت تیار نہ ہونے کے سبب کافی دیر بعد اٹیچ کی جاتی ہے۔ شاید اسی سبب آپ کو ایسی غلط فہمی ہوئی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں