اپنی باتیں - نیا زمانہ ہمارا - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-09-01

اپنی باتیں - نیا زمانہ ہمارا

پیارے دوستو !
پچھلے ماہ اگست میں آپ نے اپنی اس پسندیدہ ویب سائیٹ پر بہت کم کہانیاں پڑھی ہوں گی۔ اس کی دو وجوہات تھیں۔ پہلی اہم وجہ تو یہ کہ رمضان کا مبارک مہینہ جاری تھا اور آپ سب کی طرح ہم لوگ بھی عبادتوں میں مشغول تھے۔ اللہ ہم سب کی عبادتوں کو قبول فرمائے ، آمین۔

دوسری وجہ یہ رہی کہ عید بعد کی چھٹیوں میں اس ویب سائیٹ کے خالق ہمارے آپ کے مکرم نیاز بھیا حیدرآباد (انڈیا) میں موجود تھے جس کے سبب پابندی سے کہانیاں شائع نہ ہو سکیں۔ امید ہے کہ ماہ ستمبر میں حسب سابق روز ایک نئی کہانی سے آپ تمام لطف اندوز ہوا کریں گے۔

آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا میں اس ویب سائیٹ [www.urdukidzcartoon.com] کی تحسین کی جا رہی ہے۔ حیدرآباد کے انگریزی روزنامہ دی ہندو میں مضمون [A site for old stories] شائع ہوا ہے تو دہلی کے ہفت روزہ سنڈے گارجین نے بھی ایک آرٹیکل [A site where Archie, Richie and the rest speak Urdu] شائع کیا ہے۔ اور ابھی آپ کارٹون ویب سائیٹ کے خالق مکرم نیاز بھائی کا انٹرویو بھی twocircles.net کی اس تحریر [Urdukidzcartoon.com connecting Urdu language with a new generation of kids] میں دیکھ سکتے ہیں۔

اپنے ویڈیو انٹرویو میں مکرم نیاز بھائی نے اس ویب سائیٹ کے ذریعے اردو کی نئی نسل کو سامنے لانے کی بات کی ہے۔ ممتاز و مقبول شاعر سلام مچھلی شہری (مرحوم) نے بھی اردو کی نئی و نوجواں نسل کی حوصلہ افزائی کے لیے کبھی کہا تھا ۔۔۔

ہے "روشن حقیقت" فسانہ ہمارا
نئی زندگی بن کے بکھرے گا ہر سو
نئی روشنی کا ترانہ ہمارا
نیا آنے والا زمانہ ہمارا

"پرانے چراغوں" کے "مدھم اجالو"!
ہمارے ہی ہاتھوں سجے گی یہ محفل
ہمیں صرف بچہ سمجھ کر نہ ٹالو
نیا آنے والا زمانہ ہمارا

ہمیں بھی امید ہے اردو زبان و ادب کی نئی اور باشعور نسل جلد یا بدیر ضرور سامنے آئے گی۔
خیر اب آپ کچھ مسکراہٹوں سے لطف اندوز ہوں ۔۔۔

آپ کا اپنا بھائی :
نعمان


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : نعمان
پاپا ۔۔ پاپا ۔۔ آپ پلیز مجھے ایک ڈھول دلوا دیجیے
ٹھیک ہے بیٹے! مگر ایک شرط پر۔ میرے کام کے دوران ڈھول بجا کر آپ مجھے پریشان نہیں کریں گے
بالکل پریشان نہیں کروں گا پاپا۔ جب آپ سو جائیں گے ، تب ہی میں ڈھول بجایا کروں گا!
ٹکلو یار! میری زندگی میں آج تک پاپا نے مجھے ایک تھپڑ نہیں مارا ۔۔
یار اکبر ! پھر تو تم بڑے خوش قسمت ہو
لیکن ۔۔۔ پاپا نے چھڑی سے کتنی بار مجھے پیٹا ، اس کی گنتی یاد نہیں ۔۔!!
کیا دنیا میں کوئی ایسا جرم بھی ہے جس کے ارتکاب پر سزا نہ ملے؟
بےشک ہے!
ہائیں؟ بھلا کون سا جرم ہے وہ؟
خود کشی!!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Our new Age (Naya Zamana Hamara)
Character : Our Chat (Bachchon se baateiN)

3 تبصرے:

  1. pahli baar aapko dekha, ache lage..... yaar haklaate bhi ho ;)

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت شکریہ شعیب صاحب۔
    ہکلانا ؟ نہیں، ایسا تو نہیں ہے۔ ای۔ٹی وی (اردو) پر کل اتوار 2۔ستمبر کی شام ساڑھے 6 بجے کا پروگرام بھی دیکھیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. میں نے مذاقا ہکلانا لکھا تھا، ویسے بھی سیّد کیمرے کے سامنے ایسا ہونا عجب نہیں ـ میں نے ای ٹی وی اُردو کا پروگرام مِس کیا، ہوسکے تو یوٹیوب پر اپلوڈ بھی کریں ـ اور مبارکباد آپ کو ـ

    جواب دیںحذف کریں