گھسیٹا - گھریلو معاملہ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-10-18

گھسیٹا - گھریلو معاملہ

گھسیٹا کا بھولا پن ہے یا اس کی حماقت ۔۔ یہ پڑھنے والے ہی خوب جان سکتے ہیں ۔۔ اس دفعہ جناب کے نام ان کے گھر سے خط آیا ہے اور وہ ڈاکیے صاحب ہی سے خط پڑھ کر سنانے کو کہہ رہے ہیں ۔۔ مگر ۔۔۔ ذرا آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
کہانی : سنیتا
تصاویر : رام وائرکر
کیا میرا کوئی خط آیا ہے؟
ہاں! تمہارے نام ایک پوسٹ کارڈ ہے
ڈاکیے صاحب ، مہربانی ہوگی اگر آپ خود پڑھ کر مجھے سنا دیں
ٹھیک ہے!
"ہم سب یہاں خیریت سے ہیں اور تمہاری خیریت بھی نیک چاہتے ہیں ۔۔
تمہاری بہن کو ۔۔۔"
ارےے گھسیٹا! یہ میرے کان کیوں بند کر رہے ہو؟
جناب! خط کا یہ حصہ ہمارے گھریلو معاملات سے متعلق ہے ۔۔
اور میں نہیں چاہتا کہ آپ اسے سنیں ۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Homely Matter (gharelo maamla)
Character : Suppandi (Ghaseeta)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں