• Help
  • General Knowledge
  • Our Chat
  • Creators
  • Characters
  • Introduction
  • Home
  • Email Subscription
  • BookMark
  • Disclaimer

تازہ ترین کہانیاں

2012-10-17

جادوگر سرکار - موت کے پیغامبر - قسط:7


اس ویب سائیٹ پر جادوگر سرکار کی دوسری کہانی بعنوان "موت کے پیغامبر" اس قسط کے ساتھ ہی اختتام کو پہنچے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام قسطوں کی ایک علیحدہ پی۔ڈی۔ایف [pdf] فائل بنا کر جلد سے جلد آپ کی خدمت میں پیش کی جائے۔ بس تھوڑا سا مزید انتظار فرما لیں۔
اور ہاں ۔۔۔ جادوگر سرکار کی آنے والی تیسری کہانی کی ایک جھلک بھی آپ اسی قسط میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
اب تک کی کہانی :
'موت کے پیغامبر' نامی اس کہانی کی قسط:6 میں آپ نے پڑھا کہ بین الاقوامی منشیات گروہ 8 کے دو کارکنان سے حاصل شدہ اطلاع پر جادوگر سرکار اور لوتھر شاخ نمبر:3 کی عمارت میں داخل ہوئے ۔۔ وہ ابھی راستے تلاش ہی کر رہے تھے کہ ایک کاریڈر میں ان پر گولیاں چلیں ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔۔
جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#

(1)
(2)
(3)

جادوگر سرکار کی آنے والی اگلی کہانی کی ایک جھلک


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
معاملہ کیا ہے آخر؟
ناگ راج کا حکم ۔۔
وہ ہمارے دائرہ کار میں آ گئے ہیں ۔۔ ختم کر دو !
8 کے اڈے میں ۔۔
ان صندوقوں میں ہے کیا؟
اس ہتھوڑے سے توڑ کر دیکھتا ہوں
اوہ ۔۔ سب کے اندر منشیات بھری ہے
تمام صندوقوں میں ۔۔ یعنی کئی من ۔۔ لاکھوں کی مالیت!
صرف یہی نہیں ۔۔ ذرا یہ تار بھی دیکھو ۔۔ ڈائینامیٹ سے منسلک ہے ۔۔ غالباً اس اڈے کو تباہ کرنے کے لیے!
ٹھیک سمجھے! لیکن اس کی ضرورت نہیں پڑے گی اور تم دونوں بچوگے نہیں!
8 کے نشانہ بازوں نے بندوقیں تانی ہی تھیں کہ لوتھر نے ہتھوڑا کھینچ مارا اور تیزی سے ان کی طرف جھپٹا
ادھر 8 کے حکمران ۔۔۔
تڑاخ
فوراً تار کاٹ دو لوتھر
یہ لو ، ہو گیا!
اب اس طرف!
لیکن ۔۔ 8 کے مزید نشانہ باز ۔۔
سرکار نے ان پر جادو ڈالا
پھسل گئے دونوں
انہیں لگا جیسے سیڑھیاں سپاٹ پھسلن بن گئی ہوں
افوہ
بالآخر 8 کے حکمرانوں تک ہم پہنچ گئے
اوہ! شیشے کی دیوار !
ہاں اس دیوار پر کوئی گولی اثر نہیں کرے گی ۔۔
لیکن تم پر ضرور اثر کرے گی ۔۔ ابھی دیکھ لو !
8 کے سربراہ اعلیٰ ناگ راج کی سرد ترین آواز !
تم نے ہماری دو شاخیں 5 اور 6 کو تباہ کر ڈالا ۔۔۔ لیکن اس شاخ نمبر:3 کو ختم کرنے کے لیے تم زندہ ہی نہیں بچو گے
شاخ نمبر:3 ؟ ٹھہرو ۔۔
تم چاہے جو کوئی ہو ۔۔ یاد رہے کہ اس جگہ کو پولیس نے گھیر لیا ہے ۔۔ ابھی چند سیکنڈ میں اندر آئے گی!
جھوٹ بول رہا ہے یہ ! جھوٹ !!
اسی لمحے 8 کے پہریداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔۔ پولیس!
ٹن ن ن ن ن ن ن ن ن ن
پولیس اندر آ رہی ہے ۔۔ کیا حکم ہے ناگ راج؟
حکم ؟
احمق کہیں کے! آنے دو اندر انہیں ۔۔
سب یہاں آ جائیں تب یہ عمارت اور اس میں موجود سب افراد نیست و نابود ہو جائیں گے!
ناگ راج کی ٹھنڈی آواز گونجی
8 کی شاخ نمبر:3 میں پولیس داخل ہوئی ۔۔
8 کے حکمران بےتحاشا گھبرا گئے
8 کی شاخ نمبر:3 ۔۔۔ تم سب ناکام رہے ! افسوس!
اب میں اس عمارت کے ساتھ تم تمام احمقوں کو جہنم میں بھیج رہا ہوں ، پولیس کو اور سرکار و لوتھر کو بھی!
ہاہاہا ۔۔ کچھ نہیں ہوگا ۔۔ تار تو پہلے ہی کاٹ دئے گئے
8 کے ماہر نشانہ بازوں کی پولیس سے مڈبھیڑ
فائرنگ بند کیجیے ، ہم ہتھیار ڈال رہے ہیں!
ان لوگوں نے تو اپنے منہ بند کر لیے ہیں!
8 کے یہ تمام حکمران بری طرح خوفزدہ ہیں ۔۔ کروڑوں کی نشیلی ادویات ۔۔ 8 کا زبردست نقصان ہوا ہے
چیف ! یہ 8 کی تیسری شاخ تھی!
ہمارے خیال سے مزید پانچ شاخیں ہیں اور دنیا کے کسی علاقے میں ان کا صدر دفتر ہے ۔۔ وہ آواز جو ہم نے سنی تھی ۔۔ ناگ راج کی ۔۔۔
ناگ راج! تم جہاں کہیں بھی ہو ، یاد رکھنا کہ میرا اور تمہارا دوبدو مقابلہ ہو کر رہے گا !!
پتا نہیں اس نے سنا کہ نہیں؟!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Messengers of death (Maut ke paighamber) : Episode-7
Character : Mandrake (Jadugar Sarkar)

0 تبصرے :

Post a Comment