• Help
  • General Knowledge
  • Our Chat
  • Creators
  • Characters
  • Introduction
  • Home
  • Email Subscription
  • BookMark
  • Disclaimer

تازہ ترین کہانیاں

2013-02-28

گوفی - خاص دوست

گوفی نے میکی سے کہا ہے کہ وہ اسے اپنے ایک خاص دوست سے ملانے لے جائے گا۔ مگر وہ خاص دوست کون تھا ۔۔۔ ذرا آپ بھی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
جنگلی دور رہیں
افف ۔۔ بڑا خطرناک لگتا ہے
۔۔ مگر گوفی ، تم نے تو کہا تھا کہ تمہیں اپنے ایک خاص دوست کے ساتھ لنچ کرنا ہے
ہاں یقیناً ۔۔ بس لنچ کے وقت کا انتظار ہے!
گوفی کا ہر دوست میرا بھی دوست!!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Special Friend (Khaas Dost)
Character : Goofy

2013-02-27

بھولو بلا - آپ تو آپ ہیں جناب

بھولو بلا کا مالک گھر کے تمام کام خود کرتے کرتے بیزار ہے اور جناب کسی خادم کو رکھنے کی خواہش کا اظہار بھولو سے کر رہے ہیں ۔۔۔ مگر بھولو کا ردعمل کیا رہا؟ ذرا آپ بھی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
بھولو بلا

بھولو بلا
Jim Davis


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : عندلیب
یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ ہم خادم نہیں رکھتے
جبکہ وہ دروازے پر آئے مہمانوں کی اطلاع دے سکتا ہے
۔۔ وہ ہمیں کھانا وقت پر فراہم کر سکتا ہے
۔۔ اسکی ہمت افزائی کیلیے آپ جناب سے ہم اسے مخاطب کیا کرتے
مگر ۔۔ کاش کہ ایسا ہو سکتا
درست کہا ناں بھولو؟
آپ تو بس آپ ہیں جناب!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : So you are Sir! (Aap to aap hain janab)
Character : Bholu Billa (Garfield)

2013-02-26

ننھے میاں - مزیدار باتیں

ننھے میاں کی انوکھی چلبلی باتیں پچھلی دفعہ آپ نے یہاں پڑھیں ۔۔۔ اب کچھ ان کی مزیدار سی باتیں بھی سنئے ۔۔۔۔ وہ کہتے ہیں کہ ۔۔۔۔
ننھے میاں

ننھے میاں
Hank Ketcham


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ابو! کتاب پڑھ کر مجھے سلانے کی اب آپ کو ضرورت نہیں۔ اب میں اپنی ڈرائینگ کی کتاب دیکھتے ہوئے خود ہی سو جاؤں گا۔
آنٹی جی! کیا مجھے کیک کا ایک ٹکڑا اور ایک گلاس دودھ ادھار مل سکتا ہے؟
ایک دن آئے گا جب میں ٹی۔وی کی مشہور شخصیت بنوں گی
ٹی۔وی نہ دیکھنے کی ایک اور مضبوط دلیل مجھے مل گئی پھر تو!
مجھے یاد نہیں کہ میں نے کیا کیا ہے؟ مما سے پوچھئے۔ وہ ایسی باتیں کبھی نہیں بھولتیں!

2013-02-25

جانی - مالی نقصان

ہوم ورک بہت زیادہ ملا ہے اور جانی کے دوست کا ارادہ ہے کہ جماعت کے پڑھاکو ساتھی کو کچھ پیسے دے کر اپنا ہوم ورک اس سے کروا لیا جائے ۔۔۔ مگر پڑھاکو نے انکار کر دیا ۔۔۔ پھر کیا ہوا ؟ آپ بھی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
یار جانی! ذرا یہ ہوم ورک تو دیکھو جو میڈم نے آج دیا ہے ۔۔ لگتا ہے خاصا مہنگا پڑے گا
مہنگا ؟ وہ کیسے؟
میں میاں پڑھاکو کو یہ کام دے دوں گا کہ کچھ پیسے لے کر میرا ہوم ورک کر دے!
لائیبریری خاموش رہئے
ہیلو یار پڑھاکو! میں 100 روپے دوں گا اگر میرا آج کا ہوم ورک تم کر دو
بھول جاؤ اور کھسکو یہاں سے!
سفید اور سرخ خون کے خلیوں کا تناسب کیا ہے؟
ایک سفید کے لیے 1000 سرخ خلیے
یہ اوسلو کدھر ہے یار؟
ناروے میں!
یہ چی گیورا کون تھا یار؟
ارجنٹائن کا مارکسی انقلابی
مجھے 100 روپے والے مالی نقصان کا احساس کیوں ہو رہا ہے آخر؟
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : A Financial Loss (Maali Nuqsaan)
Character : Jaani (Archie)

2013-02-24

ملا نصرالدین - بہترین شکاری مہم

ایک دفعہ ملا نصرالدین کو بادشاہ سلامت اپنے ساتھ شکار پر لے چلے۔ اتفاق سے کچھ بھی ہاتھ نہیں آیا ۔۔ لیکن ملا جی اپنے ساتھی کو یہ باور کرانے پر مصر رہے کہ وہ شکاری مہم نہایت بہترین مہم رہی ۔۔۔ مگر کیسے؟ ذرا آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔
ملا نصرالدین

ملا نصرالدین
Ram Waeerkar


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ایک دفعہ بادشاہ سلامت ملا نصرالدین کو زبردستی اپنے ساتھ شیر کے شکار پر لے چلے
جب شام میں سب لوگ شکار سے واپس لوٹے ۔۔
ملا جی! شکاری مہم کیسی رہی؟
شاندار ! بہترین!
تو پھر کتنے شیر مارے آپ لوگوں نے؟
ایک بھی نہیں!
پھر کتنے شیروں کا تعاقب کیا گیا؟
ایک بھی نہیں!
آخر کوئی شیر تو دکھائی دیا ہوگا؟
ایک بھی نہیں!
لیکن جناب! آپ نے کہا ہے کہ بہترین شکاری مہم رہی ۔۔
میرے پیارے دوست! جب آپ شیر جیسے خطرناک جانور کے شکار پر جاتے ہیں ۔۔
تو یہ بہترین مہم اسی وقت ہوگی جب اس خطرناک جانور سے پالا نہ پڑے!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Best hunting expedition (bahtreen shikari mohim)
Character : Mulla Nasruddin (Hodja)

2013-02-23

ڈونالڈ بطخ - جادوئی پنسل

ڈونالڈ بطخ نے ایک جادوئی پنسل ایجاد کی ہے اور اس کے حقوق محفوظ کرانے کے لیے وہ دفتر تشریف لے گئے اور جب آفیسر نے اس جادوئی پنسل کو دیکھا تو ان کا کیا ردعمل رہا ۔۔۔ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
ڈونالڈ بطخ

ڈونالڈ بطخ
Walt Disney


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
جناب عالی! سب سے پہلے تو آپ یہ اچھی طرح جانتے ہوں گے کس طرح خودکار پنسل کی قلمیں جلد ختم ہو جاتی ہیں ۔۔
ہاں!
اور پھر جب آپ لکھنے کے موڈ میں ہوتے ہیں تو نئی قلمیں خریدنے باہر نکلنا پڑتا ہے ۔۔
ہاں!
لیکن اب میری اس ایجاد نے یہ مسئلہ حل کر دیا ہے!
واہ بہت خوب! پھر تو بہترین ایجاد ہوگی ۔۔ بتائیے ۔۔
دفتر تحفظ ایجادات
دھمم
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Magical Pencil (jadoyi pencil)
Character : Donald batakh (Donald Duck)

2013-02-20

چھوٹے نواب - تلاش گمشدہ

چھوٹے نواب قیام گاہ کوئی معمولی مکان نہیں بلکہ ایک نہایت ہی وسیع و عریض محل ہے جہاں کے کمروں کی تعداد دیکھ کر کاروباری ملاقات کے لیے آیا ایک تاجر پریشان ہو گیا ۔۔ اور پھر چھوٹے نواب نے اس آدمی کی مدد کیسے کی ۔۔۔ آپ بھی ذرا پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
معاف کیجیے گا جناب! یہاں میری ایک کاروباری ملاقات طے ہے ۔۔ نواب صاحب سے ۔۔
لیکن ۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ اتنے کمرے دیکھ کر میں اصل کمرہ بھول گیا ہوں!
جبکہ ٹھیک 10 بجے ملاقات کا وقت طے ہے ۔۔
کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں؟ جنوب مشرق میں درمیانی فلور پر شالیمار کانفرنس روم ، دوسرا مرکزی دروازہ ۔۔۔
بالکل ! آئیے میرے پیچھے تشریف لائیں ۔۔
اوہو! بہت خوب! علامتی آرٹ کی یہ ایک نادر قیمتی تصویر لگتی ہے!
اررر ۔۔ نہیں جناب! یہ علامتی آرٹ نہیں ۔۔۔ یہ ہمارے محل کا نقشہ ہے!
اب آپ ذرا اس نقشے میں دیکھ کر بتائیں کہ آپ کو کس کانفرنس روم کی تلاش ہے؟
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Search of Missing Room (Talaash-e-Gumshuda)
Character : Richie Rich (Chhotay Nawab)

2013-02-14

گوفی - سالگرہ کیک

گوفی کی سالگرہ پر میکی نے کیک بنا کر لایا ہے اور گوفی صاحب کو کیک پر موجود موم بتیوں کو بجھانا ہے لیکن ۔۔۔ آپ بھی ذرا پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
سالگرہ مبارک! پیارے دوست گوفی کو سالگرہ مبارک !!
شکریہ شکریہ!
گوفی ! اب ان موم بتیوں کو بجھاؤ ، پھر کیک کاٹنا!
یہ لو ۔۔ بجھاتا ہوں
دھت تری کی! مجھے کیا معلوم تھا کہ یہ نرم کول کیک ہے!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Birthday Cake (saaligirah cake)
Character : Goofy

2013-02-07

پنکی - بن بلایا مہمان

پنکی کا نیا کارنامہ ۔۔۔ ان کے گھر میں ایک بن بلایا مہمان آیا ہے اور وہ صاحب واپس جانے کا نام نہیں لے رہے جبکہ پنکی کے ابا جی مہمان کی خاطر داری کرتے کرتے پریشان ہیں ۔۔ پھر پنکی نے اپنے ابا جی کی پریشانی کیسے دور کی؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(01)
(02)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ابا جی! کیا بات ہے؟ آپ بہت پریشان نظر آ رہے ہیں ۔۔
یہ بن بلائے مہمان صاحب ۔۔ دو ہفتے ہو گئے واپس جانے کا نام نہیں لے رہے ۔۔
بس! یہ کام آپ مجھ پر چھوڑ دیجیے ابا جی!
ارے پنکی! کافی بھوک لگ رہی ہے ۔۔ کھانا تیار ہے کیا؟
انکل جی! بس ابھی لائی ۔۔
لال مرچ کا سارا ڈبہ ختم ۔۔۔
لال مرچ
لیجیے انکل! نوش فرمائیں ۔۔
آآآ ۔۔ اووو ۔۔۔ میرا منہ جل رہا ۔۔
چھپاک!
ہائیں! یہ کیا بدتمیزی ۔۔؟!
آپ نے شور مچایا تھا کہ منہ جل گیا ۔۔ اور جلتی چیز کو پانی سے ہی بجھاتے ہیں ناں انکل جی!
جس گھر میں ایسی بیوقوف لڑکی ہو وہاں میں وقت برباد نہیں کر سکتا ۔۔ خداحافظ!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Uninvited Guest (Bin bulaya mehmaan)
Character : Pinki

2013-02-05

بھولو بلا - وقت کی رفتار

بھولو بلا کے مالک نے اس کی کاہلی کو دور کرنے کے لیے اسے ایک ناصحانہ قول سنایا اور اسے تیزی اور پھرتی دکھانے پر اپنے عمل سے راغب کیا مگر ۔۔۔ بھلو بلا کا ردعمل کیا رہا؟ ذرا آپ بھی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
بھولو بلا

بھولو بلا
Jim Davis


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : عندلیب
ژوووں
بھولو! زریں قول ہے کہ عمر کے ساتھ وقت کی رفتار بھی بڑھتی ہے
ذرا دیکھو تو ۔۔ ابھی میں یہاں تھا ۔۔
اور اب میں کچن میں ہوں !
اور اب پھر واپس!
اور اب میں گھر کے پچھواڑے میں!
کھٹاک ۔۔ کلک!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Speed of Time (Waqt ki raftaar)
Character : Bholu Billa (Garfield)