ملا نصرالدین - بہترین سواری - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2014-01-28

ملا نصرالدین - بہترین سواری

آپ نے اکثر دفعہ ملا نصر الدین کو اپنی عقلمندی اور ذہانت سے اپنے مخالف کو دھول چٹاتے ہی دیکھا ہے ۔۔ لیکن سو سنار کی تو ایک لوہار کی ضرور ہوتی ہے ۔۔ اس بار ملا جی کو ایک چالباز نے کس طرح چکمہ دیا ۔۔ ذرا آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔
ملا نصرالدین

ملا نصرالدین
Ram Waeerkar

(1)
(2)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ایک دفعہ ملا نصرالدین اپنے پالتو گدھے کو بازار میں بیچنے نکلے ۔۔
۔۔ اور جلد ہی انہیں ایک خریدار مل گیا۔
میں آپ کو اس کے پورے 100 روپے دوں گا۔
منظور ہے!
اس آدمی نے ملا جی کو رقم ادا کر دی ۔۔
اور پھر اچانک اس آدمی نے بھرے بازار میں گدھے کی بولی لگانا شروع کر دی
آؤ دوستو! اس شاندار سواری کو دیکھو
دیکھنا ذرا ۔۔ کتنا صحتمند اور جواں سال گدھا ہے یہ ۔۔ اور نہایت سدھا ہوا بھی
میں تمہیں اس کے 200 روپے دوں گا
اور میں تمہیں 300 دینے تیار ہوں
350 !
اوہو ۔۔ یہاں تو ہر کوئی میرے گدھے کو خریدنے تیار ہے
اس کا مطلب ہے کہ یہ واقعی ایک بہترین سواری ہے
میں تمہیں اس کے 400 دینے تیار ہوں۔
میں دوں گا 450 !
پانچ سو !!
منظور ! لیجیے یہ گدھا 500 میں آپ کا ہوا !
اس طرح ملا نصرالدین نے اپنے ہی گدھے کو دوبارہ خرید لیا ۔۔
اور وہ گدھے پر خوشی خوشی سوار ہو کر واپس گھر روانہ ہوئے
کیا ہی بہترین سواری ہے یہ گدھا بھی !
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Best Ride (Bahtreen Sawari)
Character : Mulla Nasruddin (Hodja)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں