گھسیٹا - سورج کی گرمی - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2014-03-27

گھسیٹا - سورج کی گرمی

گھسیٹا کا خیال ہے کہ دھوپ میں کپڑے اس لیے سکھائے جاتے ہیں کیونکہ کپڑوں کو سورج کی گرمی پہنچتی ہے لہذا وہ جلد سوکھ جاتے ہیں ۔۔ لہذا اسی نکتے پر گھسیٹا نے اپنی عقل کا مزید استعمال کیسے کیا؟۔۔۔ ذرا آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
گھسیٹا! جاؤ جلدی سے میرا کرتا لے آؤ ۔۔ کافی دیر ہو گئی!
اوہ ۔۔ کرتا تو ابھی تک نہیں سوکھا۔ چھت پر دھوپ ہے ، وہیں لٹکا آتا ہوں
افف ۔۔ بادل چھائے ہوئے ہیں ، سورج کا کچھ پتا نہیں
کچھ دیر بعد ۔۔
تم نے ابھی تک میرا کرتا نہیں سکھایا؟ کیوں؟
میں وہی کر رہا ہوں مالک۔ میں نے آپ کا کرتا گرم پانی میں ڈال رکھا ہے
گرم پانی؟ گرم پانی سے کپڑے کیسے سوکھیں گے کمبخت؟ احمق!
اگر سورج اپنی گرمی سے کپڑوں کو سکھا سکتا ہے تو پھر گرم پانی کیوں نہیں سکھا سکتا؟
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Heat of the Sun (Sooraj ki garmi)
Character : Suppandi (Ghaseeta)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں