گھسیٹا - رقم کی واپسی - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2014-11-30

گھسیٹا - رقم کی واپسی

اس بار گھسیٹا ایک مصور کے پاس ملازم ہے۔ مصور صاحب نے ایک تصویری مقابلے میں فیس جمع کروائی تھی مگر مقابلہ کی منسوخی کے بعد فیس واپس وصول کرنا ہے ۔۔۔ اب اس معاملے کو گھسیٹا نے کیسے حل کیا؟۔۔۔ ذرا آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔

Suppandi Ghaseeta - Getting the refund

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
گھسیٹا! سنو ۔۔ شہر کی آرٹ گیلری میں مصوری کے مقابلہ کا اعلان ہوا ہے ، میری شرکت کی فیس بھی داخل کر آؤ
جی اچھا مالک !
فیس 75 روپے ہے۔ یہ لو 100 روپے اور باقی 25 روپے واپس لے آنا
بعد میں ۔۔
یہ لیجیے مالک۔۔ فیس کی رسید اور باقی 25 روپے !
لیکن کچھ دن بعد ۔۔۔
افف ۔۔ غضب ہو گیا ۔۔ مقابلہ منسوخ اور سب کی فیس واپس۔ اور آج رقم وصولی کی آخری تاریخ ۔۔
جاؤ گھسیٹا ۔۔ میری فیس واپس لے آنا ۔۔
ابھی جاتا ہوں مالک!
دو گھنٹے بعد ۔۔
امید ہے کہ گھسیٹا نے رقم وصول کر لی ہوگی ، تین بجے آخری وقت تھا اور اب تو ساڑھے تین ہو رہے ہیں
شکر ہے گھسیٹا آ گیا ۔۔
ہاں تو گھسیٹا ۔۔ لا لیے رقم واپس؟
مالک ! دراصل میں راستے میں تھا کہ اچانک خیال آیا۔۔ آپ کا 100 روپے کا نوٹ واپس لینے کے لیے مجھے ان کے دیے گئے 25 روپے واپس کرنے ہونگے ۔۔
اس لیے براہ کرم پہلے مجھے وہ 25 روپے واپس لوٹائیں!
احمق !!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Getting the refund (Raqm ki wapasi)
Character : Suppandi (Ghaseeta)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں