سپریمو - جہاز کا اغوا - قسط:6 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2015-01-29

سپریمو - جہاز کا اغوا - قسط:6

اب تک کی کہانی :
سپریمو سیریز کی اولین کہانی "جہاز کا اغوا" کی قسط:5 میں آپ نے پڑھا تھا کہ جہاز کا پہیہ بدلنے کے بہانے ایک دہشت گرد کو جہاز سے نیچے گرا کر سپریمو نے اس کا بھیس بدلا اور خود جہاز کے اندر داخل ہو گیا ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔
Go to Episode#

(1)
Supremo-plane-hijack-21
(2)
Supremo-plane-hijack-22
(3)
Supremo-plane-hijack-23
(4)
Supremo-plane-hijack-24

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
سنو شاہین! جیسے ہی میں تمہیں سیٹی کا اشارہ دوں جہاز کے دروازے میں داخل ہو جانا۔ مگر ہوشیار رہنا، ان کے پاس بندوقیں ہیں۔ جب میں پائلٹ کے پاس جاؤں تب میرے پیچھے آنا ۔۔
تم کدھر جا مرے تھے؟
اتفاقاً نیچے گر گیا تھا۔ میں یہاں اس لیے آیا کہ باس کو بتا دوں ۔۔ ٹائر ابھی تھوڑی دیر میں تبدیل کر دئے جائیں گے
شاہین آہستگی سے نشستوں کے نیچے سے ہوتا ہوا طیارہ میں داخل ہو گیا
میں گھر جانا چاہتی ہوں
ماما
بابا
اوہو! کسی کو رونے کی ضرورت نہیں! ہم جلد ہی شہر پہنچ جائیں گے اور آپ کے ممی پاپا جب ہمیں پیسہ دے دیں گے تو اس کے کچھ دیر بعد ہی آپ سب اپنے اپنے گھر میں ہوں گے
آپ کے کیا نام ہیں بچو؟!
دلیپ
مریم
سپریمو نے ٹیپ ریکارڈر نکالا اور اسے آن کیا۔ سون مچھلی والی نظم گونجنے لگی ۔۔
کس کی آواز ہے یہ ؟
بچن سر کی !!
آپ لوگ مت گھبرائیں ۔۔ سب ٹھیک ہو جائے گا
اے بیوقوف! تم بچوں کو دلاسا دینے میں کیوں وقت برباد کر رہے ہو؟
میں تو کچھ نہیں کر رہا ۔۔ ان کے پاس بچن جی کی ٹیپ کی ہوئی نظم ہے۔ اور تمہیں پتا ہے میں بچن جی کا بڑا شیدائی ہوں
احمق آدمی!
شاہین آہستہ سے کاک پٹ کی طرف بڑھنے لگا
آپ سب کی توجہ چاہتا ہوں ۔۔ میں ہوں آپ کا اغوا کنندہ ۔۔ آپ اگر پریشان ہیں تو پھر میرے ساتھ یہ نظم گائیں ۔۔ سون مچھلی ۔۔
ہاہاہا
ہوہوہو
اہاہاہا
تالیاں
یہ کیا مذاق ہے؟ اغوا ہو رہا ہے یا پارٹی؟ بند کرو یہ سب!
میں صرف ان سب کو چپ کرانے کی کوشش کر رہا تھا ۔۔ روتے ہوئے بچوں سے میں نروس ہو جاتا ہوں
مگر میں ان سب کو پریشان ہی رکھنا چاہتا ہوں۔ تم کاک پٹ کی حفاظت کرو ، میں یہاں رہوں گا
جیسا آپ کی مرضی باس!
ٹیوووؤں
ششش ۔۔ میں اغوا کنندہ نہیں ہوں !
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Hijack of the plane (Jahaaz ka aghwa) : Episode-6
Character : Supremo (Amitabh Bachchan)

4 تبصرے: