ٹام اور جیری - خواب اور حقیقت - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-12-31

ٹام اور جیری - خواب اور حقیقت

آپ کی اس پسندیدہ ویب سائیٹ پر سب سے پہلی کہانی ٹام اور جیری کی کہانی : شکی بیوقوف پیش کی گئی تھی۔ جنوری 2012ء کی اس کہانی کے ساتھ ویب سائیٹ کا آغاز ہوا تھا اور آج سال 2012 کے اختتام پر ٹام اور جیری ہی کی ایک دلچسپ کہانی کے ساتھ ۔۔۔ آئیے ہم سب ویب سائیٹ کے قیام کے پہلے سال کو الوداع کہتے ہوئے نئے سال میں قدم رکھتے ہیں۔

ٹام اور جیری کا شاندار معرکہ ۔۔ غنڈہ گردی کے سدباب کے لیے پولیس کے بھیس میں ٹام کی جان توڑ کوششیں ۔۔۔ مگر ۔۔۔ وہ مقابلہ درحقیقت کس قسم کا تھا ۔۔؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(1)
(2)
(3)
(4)
(5)
(6)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
صبح بخیر افسر تھامس صاحب!
سیب
ٹماٹے
آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہوں محترمہ!
تھامس صاحب! اس علاقے کو مستقل پر امن رکھنے کے لیے ہم سب آپ کے ممنون ہیں
زندگی میں پہلی بار آپ جیسے بہادر بلے کو میں نے دیکھا ہے
اوہ ہ ہ! بات دراصل یہ ہے کہ ۔۔
واؤ! وہ سیب تو دیکھنے میں بڑے لذیذ لگ رہے ہیں ۔۔ اممم
ایک اچھا پولیس افسر بننے کے لیے ہردم ہوشیار اور چاق و چوبند رہنا پڑتا ہے
۔۔ اور ہاں آپ اس وردی میں کافی وجیہہ نظر آتے ہیں!
میں یہ سیب گھر لے جاؤں گا تاکہ مربہ بنا کر کھایا جائے
ذرہ نوازی آپ کی۔ ویسے یہی بات میں نے دو تین دفعہ سنی تھی ۔۔
اس علاقے میں سبھی یہی کہتے ہیں کہ آپ یہاں کے ایک بہترین پولیس افسر ہیں
محترمہ! بس میں عوام کی بہتر خدمت کرنا چاہتا ہوں
اوووفف
اوہ افسر صاحب! آپ تو کافی تیز نظر رکھتے ہیں ۔۔ بہت خوب!
شکریہ محترمہ !
کھٹاک
آپ بہت بہادر اور خوش مزاج بھی ہیں
بس محترمہ! عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے
کمبخت ٹام! تھوڑا ٹھہر جاؤ ۔۔ جیری آئے گا ابھی!
جلد ہی
بلے کے ہاتھ کا اتنا گہرا نشان؟ کیا سمجھتا ہے یہ ٹام اپنے آپ کو؟
آآآ ۔۔ اووف ۔۔ افف
ٹوفی! مجھے لگتا ہے کہ اب اس پولیس افسر کو سبق سکھانا ضروری ہو گیا ہے
اور مجھے پتا ہے کہ سبق کیسے سکھایا جا سکتا ہے؟
چٹکی
اس کاٹھ کباڑ کو فوری اور عارضی طور پر گاڑی کی شکل دینی ہے ، اوزار لاؤ ادھر!
کھٹ کھٹ کھٹاک
ہاں! اب دیکھتے ہیں اس بلے کو!
یقیناً!!
ہائیں! یہ کیا؟ جیری اور ٹوفی پرانی کھٹارا کار میں؟ یہ آخر کیا کرنے جا رہے ہیں؟
ٹماٹے
میرے سیب! سب نیچے گرا دئے بدمعاشوں نے
سیب
یہ کیا ہو رہا ہے؟
آؤووووو ! میری نازک انگلیاں!
بیوقوف پولیس افسر! ہمیں روک سکو تو روک لو! ہاہاہا!
غرررر
بدتمیزی! بدمعاشی! امن میں خلل اندازی! تم دونوں سیدھا اب جیل میں ہی نظر آؤ گے!
افسر صاب! پہلے ہمیں پکڑ کے تو بتاؤ!
ٹماٹے
بموں کا اسٹاک تیار ہے؟
بائیں طرف دس زاویے سے اور اوپر کی طرف بیس زاویہ ۔۔
کرو فائر!
پھچاک!
نہیں! برائے مہربانی میرے بہترین ٹماٹوں کی حفاظت کیجیے! اوہ نہیں!
پریشان نہ ہوئیں محترمہ! میں ابھی ان بدمعاشوں کو گرفتار کرتا ہوں!
اور اب ہمارے آپریشن 'بلاوڑ خلاص' کا دوسرا دور !
بالکل باس!
گولہ بارود تیار رکھو ٹوفی!
بالکل باس!
اوہ ہ ہ ۔۔۔ نہیں ۔۔۔ میرے پھل!
لگتا ہے بلے کو زیادہ مار نہیں لگی
ریٹ ٹیٹ ریٹ ٹیٹ ٹا-ٹا-ٹا-ٹا
کھٹاک
اوووو ۔۔۔ آہ ہ ہ ہ ۔۔ بند کرو خبیثو!
نہیں ۔۔ بند کرو ۔۔۔ آؤووو!
بچاؤ! مجھ پر اب ٹماٹوں کے بجائے سیب کی فائرنگ ہو رہی ۔۔
ریٹ ٹیٹ ٹا-ٹا-ٹا-ٹا
اوہ ہ ہ ! اوووو!
ٹا-ٹا-ٹا-ٹا
اوہ میرے خدا! جیری اور ٹوفی کو ہوا کیا ہے؟ اس قدر خوفناک حملہ؟ میں نے پہلے کبھی نہیں سہا ایسا حملہ ۔۔
آئیندہ سے مجھے مارنے سے پہلے خوب اچھی طرح سوچ لینا ٹام !
اور اب میں تمہاری امانت بمع سود واپس کر رہا ہوں!
یہ لو میرا تحفہ ۔۔۔ ناہنجار بلے!
نہیں ۔۔۔ برائے مہربانی ۔۔۔ بم مت پھینکو ۔۔ نہیں ۔۔۔ زززز ۔۔۔
بھاگو ٹوفی ! بوتل گرنے والی ہے ۔۔ ٹام جاگ جائے گا!
بوووم پٹاخ
بم ! ارے باپ رے ۔۔ مار ڈالا مجھے!
دوستو! مہربانی کرو! کیا ہم آپس میں صلاح اور امن کی بات نہیں کر سکتے؟ میں آئیندہ سے پریشان نہیں کروں گا تمہیں!
اس کو ہوا کیا ہے؟
پتا نہیں! مگر اس میں ہمارا ہی فائدہ لگتا ہے
اور پھر ۔۔
ٹام کو ہم نے یہ مکھن کھلایا تھا اور وہ بچارا انٹا غفیل ہو گیا!
اور ہاں! پتا نہیں کیسا خوفناک خواب اس نے دیکھ لیا ہے ۔۔۔
۔۔ مگر بہرحال اس کے خواب سے ہمارا فائدہ ہو گیا ۔۔
پتا نہیں ٹام کو یہ سمجھنے میں مزید کتنا وقت لگے گا کہ وہ حقیقت نہیں بلکہ خواب تھا ۔۔
طویل سے طویل وقت لگے خدا کرے ۔۔ مجھے تو اب ٹام سے کوئی ڈر نہیں رہا ۔۔
ایں ۔۔ میں ان کے پیچھے دوڑ رہا تھا ۔۔ نہیں وہ میرے تعاقب میں تھے ۔۔ شاید کشتی میں ۔۔ نہیں کار میں ۔۔ پھر بم دھماکہ ۔۔ ایں؟ پھر ۔۔۔ پھر ۔۔۔ کیا ہوا تھا؟
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Dream and Reality (Khwaab aur Haqeeqat)
Character : Tom and Jerry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں