مدد - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

مدد

  1. کسی بھی پوسٹ/کہانی پر تبصرہ کرنا ہو تو نیچے تبصرے کے خانے میں لکھا جا سکتا ہے۔
  2. اگر کمپیوٹر میں اردو انسٹال نہ ہو تو اردو لکھنے کے لیے یہ صفحہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  3. اس ویب سائیٹ پر اردو تحریر کو خطِ نستعلیق [Nastaleeq Font] میں دیکھنا ہو تو آپ کے کمپیوٹر میں نستعلیق فونٹ کا ہونا ضروری ہے جو کہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
  4. ویب ماسٹر یا مدیر سے براہ راست رابطہ کے لیے یہ رابطہ صفحہ [Contact page] ملاحظہ فرمائیں۔
  5. کارٹون/کامکس کہانیوں کا اردو ترجمہ کرنے میں اگر آپ دلچسپی رکھتے ہوں تو اسی رابطہ صفحہ پر ویب سائیٹ کے سربراہ کو لکھا جا سکتا ہے۔
  6. ترجمہ کے لیے جو اصول اور قواعد و ضوابط طے کیے گئے ہیں ، اس کے متعلق بھی جلد ہی اس صفحہ پر وضاحت کر دی جائے گی۔
  7. کارٹون/کامکس کہانیوں کے کردار اور ان کے تخلیق کاروں کا تعارف ابھی مکمل نہیں ہے ۔۔۔ اس کی تکمیل میں مزید چند دن کا وقت لگ سکتا ہے۔
  8. کارٹونی کہانیاں چونکہ تصویری شکل [image] میں ہیں ، لہذا ان کہانیوں میں موجود تحریر [text] کو تلاش کے قابل بنانے [search-based text] ، ٹرانسکرپٹ بھی متعلقہ پوسٹ میں مہیا کی گئی ہے۔
  9. اگر آپ کسی کردار کی کوئی خاص کہانی پڑھنا چاہتے ہوں تو متعلقہ ناموں سے ہمیں ضرور مطلع کیجیے ، اسے اردو میں پیش کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
  10. ویب سائیٹ لےآؤٹ کے حساب سے تمام امیجز کی چوڑائی 700 پکسلز مقرر کی گئی ہے مگر واضح رہے کہ تمام کارٹون کہانیاں کہیں زیادہ بڑے سائز اور ہائی ریزولیشن میں تیار کی گئی ہیں۔ اگر کوئی اخبار، رسالہ یا تعلیمی ادارہ ان کی طباعت میں دلچسپی رکھتا ہو تو کورل ڈرا یا اڈوبی فوٹوشاپ فارمیٹ میں اصل امیج فائلیں ، رابطہ کرنے پر فراہم کی جائیں گی۔
  11. تعلیمی اغراض و مقاصد کی خاطر شروع کی جانے والی اس ویب سائیٹ کا بیشتر مواد [کارٹون / کامکس امیجز] انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائیٹس سے حاصل کیا گیا ہے اور اسی مواد کو اردو میں ڈب کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔ لہذا یہ بات واضح رہے کہ تمام کارٹون / کامکس کردار اور کہانیوں کی کاپی رائیٹس متعلقہ اداروں / مصنفین کے نام محفوظ ہیں۔
  12. Disclaimer Page