دنیا کا ہر بچہ کارٹون/کامکس سے دلچسپی رکھتا ہے۔
کارٹونی کہانیوں سے یہ دلچسپی ۔۔۔ رنگوں اور الفاظ کی شناخت ، گفتگو کا سلیقہ ، ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ ، مطالعہ کی جستجو ، علم کی طلب ، اخلاق و کردار کی درستگی ، نیک و بد کی پہچان ، دوست احباب سے سماجی روابط کی برقراری ، فرصت کے وقت کا بہتر استعمال ۔۔۔ جیسے بےشمار مرحلوں سے گزارتے ہوئے اس کی فطری صلاحیتوں کو ابھارتی ہے اور سماج کا ایک ذمہ دار فرد بنانے میں کام آتی ہے۔
دنیا کی ہر زندہ زبان میں کارٹون اور کارٹون کہانیوں کا ذخیرہ پایا جاتا ہے۔ اس ویب سائیٹ کے ذریعے کوشش یہی ہے کہ اردو زبان میں بھی بچوں کی دلچسپی کے اس رجحان کی مثبت تعمیر کی جائے۔
آپ کی تشریف آوری کا شکریہ اور امید ہے کہ www.urdukidzcartoon.com کی مناسب تشہیر میں آپ کا تعاون بھی شامل رہے گا۔