تعارف - بہادر - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-01-12

تعارف - بہادر

بہادر

بہادر / Bahadur

بہادر
مشرقی تہذیب و روایات کا حامل ایک ایسا خوبصورت تصوراتی کردار ہے جسے بیسویں صدی کی ساتویں دہائی میں معروف فنکار اور مصور جناب عابد سورتی صاحب نے تخلیق کیا تھا۔ شروعات کی 12 کہانیوں کے بعد مابقی تمام کہانیاں (63 عدد) جگجیت اپل صاحب نے تحریر کیں۔ تمام کہانیوں کو تصویری شکل گووند برہمنیا صاحب اور ان کے فرزند پرمود برہمنیا (آخری چند کہانیاں) نے عطا کی۔

"بہادر" جیسے مقبول کردار کی تخلیق کا سبب بتاتے ہوئے عابد سورتی صاحب کہتے ہیں کہ ۔۔۔
اس دور کے کامکس میدان میں غیر ملکی کرداروں کا کافی زور و شور تھا مثلاً : شہ زور نقاب پوش [The Phantom] ، جادوگر سرکار [Mandrake] ، فلیش گارڈن [Flash Gordon] اور ٹارزن [Tarzan]۔
ان دنوں چمبل گھاٹی کے ڈاکوؤں نے دہشت مچا رکھی تھی جس کے مقابلے کے لیے چند مقامی نوجوانوں نے ہمت کی اور اپنا خود کا حفاظتی دستہ بنایا۔ اور یہیں سے مجھے 'بہادر' جیسے کردار کو تخلیق کرنے کی تحریک ملی۔ سادہ زعفرانی کرتا اور جینس پینٹ میری نظر میں مشرقی اور مغربی تہذیب کا ایک ایسا حسین امتزاج تھا جسے قارئین نے بھی کھلے دل سے قبول کیا اور اس کردار کو بےپناہ مقبولیت سے نوازا۔ اس زمانے کی تہذیب و روایات میں "گرل فرینڈ" کا تصور ہی انتہائی قابل اعتراض مانا جاتا تھا ، اس کے باوجود میں نے یہ قدم اٹھایا اور بہادر کی معاون ساتھی کے طور پر "جمیلہ" جیسے کردار کو پیش کیا۔ گو کہ آخری دور کی ایک کہانی میں جمیلہ اور بہادر کی شادی بھی ہو جاتی ہے۔

بہادر دراصل ایک گاؤں جئے گڑھ کے ڈاکو خان دلاور کا بیٹا ہے۔ جب ایک پولیس مقابلے میں خان دلاور مارا جاتا ہے تو بہادر باپ کی موت کا انتقام لینے پر تل جاتا ہے ۔۔ مگر بعد میں پولیس سربراہ وشال کی وضاحت اور تربیت کے بعد وہ قانون کا رکھوالا بنتا ہے اور اپنے گاؤں میں پرجوش پرعزم نوجوانوں کے تعاون سے دفاعی تنظیم "اتحاد حفاظتی دستہ" کی داغ بیل بھی ڈالتا ہے۔


مفید تعارفی روابط :

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں