جادوگر سرکار - کرایے کے قاتل - قسط:2 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-03-25

جادوگر سرکار - کرایے کے قاتل - قسط:2

اب تک کی کہانی :
پچھلی قسط میں آپ نے پڑھا کہ فوج کے سربراہ اعلیٰ کے اعزاز میں ہوٹل ماریٹا میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں جادوگر سرکار کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں سرکار نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد سمیٹی ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھیے ۔۔۔
جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk


(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
تمہیں دوبارہ دیکھ کر خوشی ہوئی سرکار۔ پھر ملاقات ہوگی ، اب چلوں گا
شکریہ جنرل ، ضرور ملاقات ہوگی
وہ جا رہے ہیں۔ وقت آ گیا ہے
سرکار کا جادو سچ مچ کمال کا تھا
ہاں۔ بوریت بھری پارٹی میں اس نے رنگ بھر دیا تھا
جنرل ، آگے سڑک پر رکاوٹ ہے ۔۔۔
کیا بات ہے سارجنٹ ؟
اس دوران ۔۔۔
تقریب ختم ہوئی ، اب ہم کھانا کھا سکتے ہیں
ہوں ۔۔۔ کھانے کے لوازمات تو بہترین ہیں
جنرل مارش اور ان کی اہلیہ سے عرصہ بعد دوبارہ ملاقات خوشگوار رہی
اتنا بڑا عہدیدار اور ذرہ برابر غرور نہیں ، واہ!
ایں ۔۔۔ ہمارے دروازے پر ہتھیار بدست لوگ ؟؟
تم سرکار ہو؟ کار سے باہر نکلو ۔۔۔
کوئی مجھ پر بندوق تانے؟ یہ مجھے تو اچھا نہیں لگتا ، کیا تمہیں اچھا لگتا ہے؟
سرکار کا جادو - نظروں کا دھوکہ
سرکار ! ہم بدمعاش نہیں ، ایف۔بی۔آئی والے ہیں
ثابت تو کرو ذرا
مگر میں ہاتھ ہی نہیں ہلا سکتا کارڈ نکالنے کے لیے
ٹھیک ہے ۔۔ لیکن خود کی حفاظت کے لیے ۔۔ تمہاری پستولیں بنا دیتے ہیں ۔۔۔
ککڑی ؟!
یہ دیکھیں میرا شناختی کارڈ ۔۔ ایف بی آئی کا
ٹھیک ہے ، لیکن ہم سے تمہیں کام کیا ہے؟
ضرور بتائیں گے ، لیکن براہ مہربانی ۔۔۔
پہلے اس ککڑی کو پھر سے پستول تو بنا دیں جناب !
جنرل مارش سے آپ آخری بار کب ملے تھے؟
انہیں تقریب سے واپس ہوتے دیکھا تھا
آج رات والی تقریب سے؟
ہاں ۔۔ اپنی اہلیہ کے ساتھ وہ کار میں تھے ۔۔ کیا ہوا انہیں؟
پندرہ منٹ بعد اس کار کا اغوا ہو گیا
اغوا ؟ کہاں ؟ کیسے ؟
حقیقت کا ہمیں کچھ پتا نہیں۔ ہمیں فون پر حکم ملا تھا کہ آپ سے رابطہ کیا جائے
ویسے وہ جب ہوٹل سے نکلے تو انہیں دیکھنے والے آپ ہی آخری فرد تھے
ہم پر کوئی شبہ ہے ۔۔؟
اررر نہیں ۔۔ آپ کو ہمارے ساتھ چلنا ہوگا ، ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ آپ کو آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دیں
ہمیں تو تمہاری مدد کر کے خوشی ہی ہوگی۔ ہم اپنی کار میں تمہارے پیچھے پیچھے چلتے ہیں
کچھ لمحے پہلے میں نے تمہاری پستولوں کو ککڑی بنایا تھا ، اب ۔۔۔
اب تم کو موٹا رسا بنا دیتا ہوں
آہ ۔۔ ایسا مت کیجیے سر
ٹھیک ہے ۔۔ جیک ، لوٹ آؤ !
ہم تمہارے ساتھ چلتے ہیں صدر مقام
مگر پستول ہم پر دوبارہ نہ اٹھانا ، ورنہ تمہاری کار کدو بن سکتی ہے
نہیں سر ، ایسی غلطی اب نہیں ہوگی
جلد ہی ۔۔۔ پولیس اور فوج کے سربراہوں کے ساتھ ۔۔۔
سرکار ! اس کمرے سے باہر اب تک کوئی نہیں جانتا کہ کیا ہوا تھا؟
نقاب پوش بدمعاشوں نے کار روکی تھی۔ بعد میں ایک فوجی نے کار دیکھی تو ڈرائیور گولی سے زخمی تھا اور جنرل اور ان کی بیوی غائب تھے
جنرل مارش ہماری فوج کے تمام اہم اور خفیہ رازوں سے واقف ہیں
اس خبر سے ہنگامہ پھیل جائے گا اس لیے جنرل کے لوٹنے تک ان کے اغوا کی خبر کو چھپانا ہوگا
اگر وہ لوٹیں تو ۔۔
کیا تمہیں ان کے لوٹنے میں کوئی شک ہے؟
آپ کے مطابق جنرل کو تمام اہم راز معلوم ہیں اور دشمن کے لیے یہ بہت اہم چیز ہے
ہمیں یقین ہے کہ جنرل مارش کبھی منہ نہیں کھو لیں گے
دواؤں اور الکٹرانک مشینوں کے ذریعے مضبوط ترین آدمی بھی بول پڑتے ہیں ، پھر مزید ہتھیار ۔۔
اور مزید کون سا ہتھیار؟
جنرل مارش کی اہلیہ کا بھی اغوا ہوا ہے۔ کیوں؟
۔۔ تاکہ وہ لوگوں کو شناخت نہ کر سکیں۔
یا ہتھیار کی طرح ۔۔ جنرل مارش کا منہ کھلوانے کے لیے ۔۔
شرمناک ۔۔ خوفناک
سارا معاملہ ہی خوفناک ہے۔ جنرل کا ڈرائیور تو زندہ ہے ناں؟
ہاں۔ انہوں نے مارنے کی کوشش کی تھی مگر وہ بچ گیا
جلدی ہی ۔۔۔ ہسپتال میں ۔۔
ذرا بتاؤ ۔۔ ہوا کیا تھا؟
انہوں نے ہماری کار روکی ۔۔ ایک نے مجھ پر گولی چلائی ۔۔ بس اتنا ہی یاد ہے
کیا بتا سکتے ہو کہ اس کی شکل کیسی تھی؟
نہیں ۔۔ نقاب ۔۔
افف ۔۔ آخری امید بھی ختم ہوئی
یہاں ملی تھی جنرل کی کار ۔۔ یہیں روکا گیا تھا انہیں
لوتھر ، تم اُدھر دیکھو ، میں اِدھر دیکھتا ہوں
دیکھا ؟ گھاس دبی ہوئی ہے ، یہاں سے کوئی ہیلی کاپٹر اڑا ہے
کسی نے دیکھا نہیں ، وہ غائب ہو گئے ۔۔ اور ہم کچھ نہیں جانتے
کسی نے ضرور دیکھا ہوگا انہیں
ہوٹل کے دربان نے شاید دیکھا ہو ۔۔
لوتھر ، ہوٹل کی لابی میں تم نے مجھے کچھ کہا تھا ۔۔
ہوں ۔۔ یہ غنڈے سے لوگ اس مشہور و مقبول ہوٹل میں کیسے؟
ہو سکتا ہے ۔۔ وہی غنڈے سے لوگ ، اغوا کنندگان ہوں؟
پولیس کے ماہرین کو بلا سکتے ہیں آپ؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں