شہ زور نقاب پوش - جنگل کا رکھوالا - قسط:3 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-03-05

شہ زور نقاب پوش - جنگل کا رکھوالا - قسط:3

اب تک کی کہانی :
شہ زور نقاب پوش اپنے جنگل کے تمام باشندوں کی حفاظت پر ہمیشہ کمربستہ رہا ہے۔ جنگل میں بونوں کی ایک بستی پر چند ظالم لوگ حملہ کر کے کچھ کو اپنے ساتھ پکڑ لے جاتے ہیں۔ بونوں کی بستی کا راجکمار شہ زور سے مدد چاہتا ہے اور اس حملے کی تفصیل کے ساتھ حملہ آوروں کے متعلق بھی بتاتا ہے۔ اس قسط میں شہ زور اور راجکمار دونوں مل کر حملہ آوروں کے ٹھکانے کی طرف چل پڑتے ہیں ۔۔۔
شہ زور نقاب پوش

شہ زور نقاب پوش
Lee Falk

(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : عندلیب
'ایک کمرے میں شکاری جانوروں کے مجسموں کو دیکھ کر میں بھونچکا رہا گیا'
مالک ۔۔ ان ننھے جانداروں کو کب تک ایسے ہی رکھیں گے؟
جب تک کہ میں ان سے اوب نہ جاؤں۔ ہاہا
'میں سمجھ گیا کہ اب ہمارے لوگوں کا کیا حال کیا جائے گا۔۔ پھر اسی رات ہم نے قلعہ پر حملہ کردیا !'
رات۔۔۔ قلعہ کے اندر ۔۔
قر قر قر قر
شہزادی کرینہ ، اس شیطان کے پنجے سے آخر ہم کب چھٹکارہ پائیں گے؟
ڈرو مت۔ ہماری فوج ضرور آئے گی
'ہم نے پوری طاقت سے حملہ کیا ۔۔'
غرررررر
کررررریچ
'لیکن احاطے میں موجود جانوروں نے ہماری آواز سن لی۔۔'
'اچانک ایسے لگا جیسے رات دن میں بدل گئی ہو۔۔۔ سورج کی طرح چندھیانے والی روشنی۔۔'
ڈھیروں آ گئے ہیں لہذا باقی کھڑکیاں بند کر دو ۔۔۔ نشیلی گولیاں کام میں لانا پڑیں گی۔ جاؤ فوراً جال لے آؤ
'ہمیں امید تھی کہ وہ سو رہے ہوں گے ۔۔۔'
'۔۔۔مگر اب ہم کچھ نہیں کر سکتے تھے ۔۔'
ایک پکڑا! ہاہا
میں نے بھی !
لوٹو واپس غار میں !
ہم نے چھ سپاہی اور ان کی سواریاں کھو دیں
اس لیے اب میں تمہارے پاس آیا ہوں دوست!
میرے سپاہی اب تمہارے ساتھ قلعہ میں گھسنا چاہتے ہیں
راجکمار ایتھر ، وہاں مجھے اکیلے ہی جانا ہوگا۔ تم کافی بہادر سپاہی کھو چکے ہو
ٹھیک ہے شہ زور ، لیکن کم از کم میں تو تمہارے ساتھ چلوں گا
اسی جگہ اس شکاری نے شہزادی کرینہ کو پکڑا تھا !
یہ قلعہ تک جانے والی سڑک ہے ، اندھیرا ہونے تک ہم یہیں رکیں گے
سورج غروب ہو رہا ہے۔ جلدی ہی رات ہو جائے گی ، راجکمار ایتھر
دھیرے دھیرے ، خاموشی سے جانا دوست کیونکہ اس کے پاس دور تک دیکھنے والی آنکھیں ہیں
تمہارا مطلب دوربین؟ لیکن دوربین سے وہ اندھیرے میں نہیں دیکھ سکیں گے
مگر ان کے پاس انفرا ریڈ دوربین تھی جس سے اندھیرے میں بھی بخوبی دیکھا جا سکتا ہے
سڑک پر کچھ سائے چلتے نظر آ رہے ہیں
ہاں ، مالک ۔۔ ایک گھڑ سوار لگتا ہے ۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں