جادوگر سرکار - کرایے کے قاتل - قسط:4 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-11

جادوگر سرکار - کرایے کے قاتل - قسط:4

اب تک کی کہانی :
پچھلی قسط میں آپ نے پڑھا کہ فوجی خفیہ ادارے کے چیف کو سرکار اور لوتھر اپنے ساتھ "بین الاقوامی تفتیشی ادارہ" کے دفتر کو لے جاتے ہیں جہاں سوپر کمپیوٹر کے ذریعے مجرمین کا ایک سراغ ہاتھ آتا ہے اور تین مقامات کے متعلق پتا چلتا ہے کہ شاید وہاں جنرل مارش کو رکھا گیا ہو ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔
جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#

(1)
(2)
(3)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
اور مزید تجزیے کے بعد ۔۔ ایک جگہ ۔۔۔
کہاں ؟!
یہ رہی ہمارے کمپیوٹر کی رپورٹ ۔۔ آپ خود پڑھئے سرکار
ہمارے ملک کے جنوب آخر میں ۔۔ 20 چھوٹے جزیرے ہیں ۔۔ جہاں نہ کوئی آبادی اور نہ ہی پانی ۔۔
قدیم زمانے میں ۔۔ حکومت کے باغی افراد کو سزائے موت بھگتنے کے لیے وہاں روانہ کیا جاتا تھا ۔۔۔
قوی اندازہ یہی ہے کہ دہشت گرد نک اور میک ، جنرل مارش اور ان کی اہلیہ کو 'موت کی چابی' نامی جزیرے پر لے گئے ہیں
بکواس! ہم غیرضروری اندازوں میں وقت ضائع کر رہے ہیں جبکہ ہمارے سربراہ اعلیٰ ابھی تک غائب ہیں
جناب عالی ، ہمارے پاس تو ایک سراغ ہے ۔۔ کیا اس سے بہتر کچھ اور ہے آپ کے پاس؟
اففف ۔۔ نہیں ہے!
ہماری بحری افواج اس جزیرے کو گھیر لیں گی اور ماہر غوطہ خور وہاں جائیں گے
ہیلی کاپٹر پہنچ سکتے ہیں وہاں ؟
سر ! اگر بری و بحری فوج وہاں جائے تو اس بات کا بھی امکان ہے کہ جنرل مارش اور ان کی اہلیہ ہمیں زندہ نہ مل سکیں
انہیں سمندر میں غرق کر دیا جا سکتا ہے!
اچھا؟ خیر، تمہارے نامراد کمپیوٹر کا کیا مشورہ ہے؟ ہم اپنے سربراہ کو کیسے چھڑا لائیں ۔۔ زندہ ؟
رضاکاروں کو بھیج کر ۔۔۔
ہمیں !!
اپنے فوجی ماہرین کے بجائے آپ لوگوں کو بھلا کیوں بھیجیں ہم؟
کیوں ؟ تاکہ ہم جانیں بچا سکیں ۔۔ اگر حملہ ہو ۔۔ کیا آپ کے فوجی ہو سکتے ہیں ۔۔
۔۔ غائب؟
جنرل صاحب ، ہم یہاں ہیں۔ اگر آپ کے فوجیوں کو دہشت گرد گرفتار کر لیں تو کیا وہ ۔۔
۔۔ ایسا کر سکتے ہیں؟
دیوار کے آر پار ؟ ناممکن !
اور پھر یوں بھی !
یاد رہے ۔۔ یہ صرف نظر کا دھوکا ہے!
کیونکہ ۔۔ ہم تو سارا وقت یہیں کھڑے رہے!
۔۔۔ عجیب اور حیرت انگیز قوتیں ہیں تمہارے پاس۔ لگتا تو یہی ہے کہ ہمارے جنرل کو فوج کے بجائے تم ہی جلد چھڑا لاؤ گے ۔۔۔
اور امید ہے کہ کسی قتل و خون کے بغیر !
بری اور ہوائی فوجی دستوں کے ساتھ ہم تمہارے پیچھے رہیں گے ، لیکن دشمن کا سامنا تو تمہیں ہی کرنا پڑے گا
دور دراز کے ایک جزیرے "موت کی چابی" میں ۔۔۔
فوجی سربراہ اعلیٰ جنرل مارش ۔۔
اوہ ۔۔ آہ ۔۔ کیا ۔۔ کہاں ۔۔؟ چکر ؟ ۔۔ ٹانگیں کانپ رہی ہیں ۔۔ شاید کوئی نشیلی دوا پلائی گئی ہے مجھے ۔۔
اوہ ۔۔ یہ تو کوئی جزیرہ لگتا ہے ۔۔ کہاں؟ کیسے؟
سر ! لگتا ہے وہ جاگ گیا۔ کیا پوچھ تاچھ شروع کر دیں؟
پہلے ناشتہ۔ میں اسے ہشاش بشاش دیکھنا چاہتا ہوں
ہممم ۔۔ اب یاد آیا ۔۔ ماریہ اور میں کار میں تھے ۔۔ نقاب پوشوں نے ہمیں روکا تھا ۔۔۔
ماریاااا ۔۔!
ناشتہ کر لیجیے ، جنرل !
میری بیوی کہاں ہے؟
تمہاری بیوی؟ آآہ !
سنا نہیں تم نے؟
ٹھک
اس دوران ۔۔۔
ملاحوں اور مچھیروں کی جگہ لگتی ہے یہ۔ لیکن موسم صحیح نہیں
مچھلی پکڑنے کے لیے کشتیاں
مچھلی پکڑنا چاہتے ہیں آپ لوگ؟ ۔۔ میری کشتی لیجیے ۔۔ سب سے تیز اور محفوظ ۔۔
ہمیں جزیرہ "موت کی چابی" جانا ہے ، لے چلو گے؟
اوہ ہ ہ ۔۔۔؟!
اچھا؟ مگر نہیں ۔۔ بہت دور ہے ۔۔ اوہ ۔۔ دلدل ۔۔۔
نہیں چل سکتا !
جناب ! بھول جائیں اسے !!
کشتی کرایے پر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں