جادوگر سرکار - موت کے پیغامبر - قسط:3 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-07-04

جادوگر سرکار - موت کے پیغامبر - قسط:3

اب تک کی کہانی :
'موت کے پیغامبر' نامی اس کہانی کی دوسری قسط میں آپ نے پڑھا کہ کس طرح لوتھر نے 'آفت کے پرکالے' اور 'سرخ جیکٹ' نامی دو گروہوں میں صلح کروائی۔ لیکن یہ صلح کچھ لوگوں کو ہضم نہ ہو سکی لہذا انہوں نے 'آفت کے پرکالے' گروہ کی قیام گاہ پر بم سے حملہ کیا اور ایک پولیس والے کو زخمی کر گئے۔ پھر دوسری طرف منشیات فروخت کرنے والا ایک آدمی پولیس نے پکڑا جسے ضمانت پر چھڑا لیا گیا اور پھر وہ آدمی غائب ہو گیا ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔۔

جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
مردہ گھر
یہاں تو مجھے کپکپی چھوٹ رہی ہے ۔۔
ایسا بھی کیا خوف ؟
جس آدمی کو آج ندی سے نکالا گیا ہے ، اسے ہم دیکھنے آئے ہیں
ادھر آئیے
تصدیق کر لیں گے کہ وہی آدمی ہے
ہاں ۔۔ ٹھیک ہے
اگر وہی ہوا تو ؟
تو پھر سوال یہ پیدا ہوگا کہ ۔۔ وہ خود ندی میں گرا یا اسے وہاں پھینکا گیا؟
وہی آدمی ہے ۔۔۔ اففف
ہاں ڈاکٹر ، شکریہ !
یہ کس کا کام ہو سکتا ہے؟
شاید ان لوگوں کا جنہیں ڈر ہو کہ کہیں یہ آدمی تمام راز پولیس کو نہ بتا دے
کون ہو سکتے ہیں وہ؟ کیا ہم انہیں ڈھونڈ سکتے ہیں؟
ٹیڑھی کھیر ہے ۔۔۔ ارے ہاں ، یاد آیا ۔۔۔
میں نے شاید ایک چیز دیکھی تھی ۔۔۔ ہاں ، وہی ہے !
کیا چیز ؟
افف !
کیا آپ فوراً مردہ گھر آ سکتے ہیں؟
فوراً ؟!
جادوگر سرکار آ رہے ہیں!
لوتھر ! کیا چیز تھی وہ؟
میرا مطلب سمجھ گئے نا آپ؟
بالکل !
8 کا نشان !!
یہ بدقسمت شاید اس گروہ کا نچلے درجے کا ملازم تھا
بہت نچلے درجے پر ہوگا ۔۔ شاید زنجیر کی آخری کڑی!
8 یعنی کیا ؟
تمہارے لیے اس کا مطلب سمجھنا مشکل ہے فیکے۔ ساری دنیا میں پھیلا ایک خطرناک خفیہ مجرمانہ گروہ ہے۔ ان سے ہماری ایک مرتبہ مڈبھیڑ ہو چکی ہے
بین الاقوامی تفتیشی ادارہ کے خفیہ دفتر میں
8 سے متعلق تمہاری تفتیش و تحقیق مجھے یاد ہے سرکار ۔۔۔ سینکڑوں برس سے بین الاقوامی سطح پر مصروف مجرموں کا گروہ ۔۔
جی بالکل !
یہ ان کا نشان ۔۔ رنگ سے بنایا گیا لگتا ہے ۔۔
تمہارا کیا خیال ہے؟
8 منشیات کے دھندے میں مشغول ہے
منشیات کا دھندا تو دیگر کئی بین الاقوامی مجرم بھی کر رہے ہیں
لیکن 8 کوئی معمولی گروہ نہیں ہے ۔۔ ساری دنیا کے لیے خطرناک ۔۔ ہر ملک میں اس کے آدمی ہیں
8 سے متعلق تمہارا غصہ اور تمہاری نفرت میں جانتا ہوں سرکار !
نفرت کی بات نہیں ، کڑوی سچائی ہے!
میں نے اور لوتھر نے ان کے دو اڈے تباہ کیے ہیں ، پانچویں اور ساتویں شاخیں ۔۔
جی ہاں!
بہت وسیع پیمانے پر انہوں نے اپنا گروہ بنا رکھا ہے۔ تحقیق کا سرغنہ الگ اور فساد کا ۔۔
تحقیق ۔۔ فساد ۔۔۔ ایک ایک کر کے بتانا سرکار ۔۔ سر چکرا گیا ہے!
8 کا تحقیقی حلقہ تفتیش کرتا ہے ، فتنہ فساد والا حلقہ قاتلوں کی تربیت کرتا ہے ۔۔
ہوں ۔۔۔ اور کچھ ؟
ہر خفیہ قیامگاہ ، "شاخ" کہلاتی ہے اور ان تمام شاخوں کے سربراہ کا لقب ہے "حکمران"
جبکہ ان کے اعلیٰ سربراہ کا خطاب "ناگ راج" ہے جو پتا نہیں دنیا کے کس کونے میں ہے؟
مجھے تو تصوراتی گروہ لگتا ہے ۔۔ ویسے حقیقت میں اگر موجود ہے بھی تو اسے کیسے تلاش کیا جا سکے گا؟
جیسا کہ پیشین گوئی ہو چکی ہے کہ وہ ہمیں تلاش کریں اور ہم ان کو !
کیسی پیشینگوئی؟
گذشتہ پانچ صدیوں سے اس گروہ نے اپنے آپ کو پوشیدہ رکھا ہے ، نام تک سامنے نہیں لاتے اور ان کا نام لینا بھی گویا خودکشی کرنا ہے
میں اگر اخبارات میں یہ خبر پھیلا دوں کہ 8 نے یہ حالیہ قتل کیا ہے ۔۔ تو؟
اپنی موت کو خود دعوت دو گے؟
تمہاری جان کو خطرہ ہو جائے گا۔ بہتر ہے پولیس خود یہ معاملہ حل کرے
کیا پولیس کہہ سکتی ہے کہ یہ قتل 8 نے کیا ہے؟
ثبوت کے بغیر نہیں کہہ سکتی!
لیکن ہم تو کہہ سکتے ہیں!
بتایا جاتا ہے کہ یہ ایک خفیہ گروہ ۔۔۔8 نامی بین الاقوامی گروہ نے منشیات کے ایک ایجنٹ کو قتل کر دیا ۔۔ جادوگر سرکار کا دعویٰ
تم نے اپنی ضد پوری کی آخر
میں نے آپ کو بتا دیا تھا
اب آگے ؟
نتیجے کا انتظار ۔۔
کسی خفیہ جگہ 8 کے حکمران
اب ہمیں کیا کرنا ہوگا؟
وہی جو ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں ۔۔ ناگ راج کے حکم کی تعمیل
بات ناگ راج تک پہنچ گئی ہے ، جواب بس آتا ہی ہوگا
نادرہ ۔۔ کوئرالہ ۔۔ تم دونوں کو ژناڈو میں ہی قیام کرنا ہے۔ گھر نہیں جا سکتے۔ کیونکہ ممکن ہے 8 تمہیں یرغمال بنا لے جبکہ یہاں کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
یعنی کہ بس آرام کرنا ہوگا یہاں؟
مگر یہ 8 ہے کیا؟ کہاں ہے؟ اور وہ کرے گا کیا؟
ہمیں بھی دیکھنا ہے کہ کیا ہوتا ہے؟
جو آدمی نشیلی ادویات اس ایجنٹ کو دیتا ہے وہی اس فوت شدہ ایجنٹ کو بھی دیتا تھا۔ وہ آدمی یقیناً 8 کا ہوگا
ٹھیک ہے
جیسا ہم نے کہا ہے بس اسی پر عمل کرنا۔ وہ آدمی آئے تو اسے کچھ مت کہنا
جی اچھا !
افف یہ ایجنٹ! مجھے تو ان کے نام سے تک نفرت ہے
ہاں قابل نفریں ہیں یہ لوگ
تم میں نے کسی نے بھی کبھی منشیات کا استعمال کیا تو کھوپڑی توڑ دوں گا ، سمجھے؟
اچھی طرح سمجھتے ہیں فیکے!
وہ رہا ایجنٹ ! مال کے انتظار میں بیٹھا ہے
کیا بات ہے؟ تھر تھر کیوں کانپ رہے ہو؟
بس ایسے ہی کپکپی طاری ہے مجھ پر
اور ہم پر بھی !!
کون ہو تم؟ پولیس ؟
نہیں ! ہمیں کچھ دوسرے معاملے میں دلچسپی ہے!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں