تعارف - فولادی - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-01-18

تعارف - فولادی

فولادی

فولادی / Fauladi

فولادی (Fauladi)
عرف فولاد ایک دلیر نوجوان ہے جس نے اپنے دوست لمبو اور مشہور سائنسداں ڈاکٹر جان کے ساتھ مل کرنہ صرف خلا میں بلکہ دوسرے سیاروں پر بھی لا تعداد معرکے سر کئے ہیں۔
زمین پر بیرونی اور دور دراز سیارچوں سے آنے والی تمام جنگجو مخلوقات ، ان کے تخریبانہ عزائم اور خونریز فضائی حملوں کی صورت حال میں فولاد ہمیشہ سینہ سپر رہتا ہے۔ لمبو ایک دراز قد نوجوان تھا جس نے ایک دفعہ غلطى سے ڈاکٹر جان کے لیب میں ایک محلول کو شربت سمجھ کر پی لیا تھا اور اسکے بعد سے اسکا قد چھوٹا ہوکر صرف نو انچ رہ گیا-
گو کہ ڈاکٹر جان نے اس کے مضر اثرات کا توڑ تیار کر لیا تھا مگر لمبو نے طے کیا کہ چھوٹا قد اس کے لئے زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس کی وجہ سے وہ دشمنوں کی نظر سے محفوظ رہ پاتا ہے اور حریف کے چنگل سے بھی با آسانی نکل سکتا ہے۔
ڈاکٹر جان کا لیب ایک جزیرہ پر واقع ہے جہاں ان کے روبوٹس کی ایک فوج موجود ہے جو ان کی عدم موجودگی میں بھی کسی فضائی ہنگامے کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

تحریر بشکریہ : شمس عدنان علوی

مفید تعارفی روابط :

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں