جادوگر سرکار - کرایے کے قاتل - قسط:1 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-03-16

جادوگر سرکار - کرایے کے قاتل - قسط:1

جادوگر سرکار یعنی Mandrake the Magician کی تصویر یا اس کی کامکس تقریباً ہر بچے نے دیکھی ہوگی۔ کئی سال پہلے اندراجال کامکس نے ہندی اور انگریزی میں Mandrake the Magician سیریز کی بہت ساری کہانیاں پیش کی تھیں۔ ان میں سے شاید کسی بھی کہانی کا کہیں بھی اردو ترجمہ نہیں ہوا۔ اب آپ اپنی اس ویب سائیٹ پر پہلی مرتبہ جادوگر سرکار کی دلچسپ اور عجیب و غریب جادوئی کرشماتی کہانیاں پڑھ سکیں گے۔
لیجیے اس سیریز کی پہلی کہانی پیش خدمت ہے ۔۔۔ اس کہانی میں فوج کے سربراہ اعلیٰ کو دشمن اغوا کر لیتے ہیں اور اتفاق سے اغوا ہونے والے جنرل صاحب جادوگر سرکار کے دوست ہیں ، لہذا سرکار انہیں کس طرح دشمنوں کے چنگل سے رہا کرواتا ہے ۔۔۔ یہ آپ خود پڑھئے ۔۔۔۔
جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ہوٹل ماریٹا میں فوجی کلب کی تقریب جاری تھی ۔۔
لوتھر ، ہمیں جنرل مارش کے سامنے کھیل دکھانے کے لیے بلایا گیا ہے
تم اسے جانتے ہو؟
ہاں ۔۔ پہلے ان کے لیے ایک کھیل منعقد کر چکا ہوں
ہوں ۔۔ یہ غنڈے سے لوگ اس مشہور و مقبول ہوٹل میں کیسے؟
شاید رقص و نغمے پیش کرنے والے لکھ پتی فنکار ہوں
وہ دونوں تو ہمیں گھور رہے ہیں۔ کیا پولیس ؟
وہ ریشمی ٹوپی والا؟ نہیں ہو سکتا۔ غیرضروری فکریں مت پالو۔ ہمیں تیاری کرنی ہے
خواتین و حضرات! آج ہم اپنے سربراہ اعلیٰ کا استقبال کر رہے ہیں
ہم نے ان کے ایک پرانے دوست کو بھی بلایا ہے ۔۔
جادوگر سرکار ۔۔۔ بین الاقوامی سطح کے مشہور جادوگر !!
۔۔۔ لیجیے ۔۔ ملاقات کیجیے جادوگر سرکار سے ! اررر ۔۔۔ اوہ
ہی ہی ہی
ہاہاہا
ہو ہو ہو
معاف کیجیے گا ۔۔۔ جادوگر سرکار تو ابھی یہیں ۔۔۔
کیا سرکار صاحب چلے گئے ؟ اوہ ۔۔۔
ژوووم
آداب تسلیمات ! خواتین و حضرات !! میں آپ سب سے مل کر بہت خوش ہوں
جنرل مارش ، میں آپ کا مشکور ہوں کہ اس خوبصورت تقریب میں شریک ہونے کا موقع دیا۔ میں 'فوجی زندگی' کا کھیل دکھانے کی اجازت چاہوں گا
پہلے ۔۔۔ ایک عام آدمی کو فوجی بنایا جانا ہے
اس شخص کو ایک بہترین فوجی بنانے میں آپ کی فوج کتنا وقت لے گی؟ چھ مہینے؟
یہ کام آسان نہیں ہے سرکار !
ہوہو ہاہا ہی ہی
پھر یہ کیسا ہے؟ صرف چھ سیکنڈ میں؟
واہ واہ
کمال ہے
حیرت انگیز
اب اس فوجی کی جگہ میں اپنے عزیز دوست اور واقفکار لوتھر کو لاتا ہوں
لوتھر جنرل کو ذرا یہ ہینڈ گرینیڈ تو دکھا لاؤ
سر ، یہ اصلی ہی ہے ناں؟
بالکل !!
اس کی اصلیت جانچنے کے لیے آپ ذرا اس کی پن تو کھینچئے ۔۔
نہیں !!
جنرل تو پن کھینچنے سے منع کر رہے ہیں سرکار!
سرکار ! گرینیڈ سے مت کھیلو ۔۔ پاگل ہوئے ہو؟
معاف کیجیے جنرل ، لیکن میرا دل چاہ رہا ہے کہ ذرا اس کی پن کھینچ کے دیکھوں ۔۔ دیکھیں تو ذرا ۔۔ ہوتا کیا ہے؟
نہیں !! ایسی حماقت مت کرنا سرکار !
پف فففف
پھول ؟ مجھے آخر بیوقوف بنا ہی دیا تم نے سرکار؟
اتنے خوبصورت پھول۔۔ واہ !
اب میجر اسمتھ میری مدد کریں گے۔ اگر دشمن یہ رائفل لے کر آپ کی طرف جھپٹے تو ۔۔؟
پہلے تو مجھے حملہ کرنے کی اجازت درکار ہوگی
اچھا تو میجر! اس رائفل کے ساتھ مجھ پر کرو حملہ ۔۔ اور آپ کو یہ کرنا چاہیے کہ ۔۔
دشمن کی رائفل کو کیلا بنا دینا !
ہیں؟ واہ واہ کمال ہے مگر کیسے؟
ایں ۔۔ لیکن رائفل کو کیلے میں تبدیل کرنا اگر مجھے نہ آتا ہو تو؟
تب تو اور بھی آسان ترکیب یہ ہے میجر کہ ۔۔۔
دشمن فوجی کو ہی کیلا بنا دیا جائے !
واؤ مگر کیسے؟ حیرت انگیز
بچاؤ ۔۔ بچاؤ ۔۔
اوہ ! معاف کرنا ، بچارے میجر صاحب کیلے کے اندر پھنس گئے ہیں
اس دوران ۔۔۔
یہ تقریب کب ختم ہوگی؟
تمہیں اس سے مطلب؟ چلو نکلو یہاں سے !!
لطف آ گیا سرکار! آپ کے جادوئی کمالات حیرت انگیز ہیں، مگر کرتے کیسے ہیں اس کو؟
جادوگر اپنا راز کبھی نہیں بتاتے !!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں