پنکی
پران - Pran

اب ہم آپ کو کوکنگ گیس کے بچانے کے مختلف طریقے بتائیں گے ۔۔
لگتا ہے میرا پسندیدہ پروگرام شروع ہونے میں ابھی کچھ وقت ہے
ٹرن ٹرن !!
یہ بےوقت کون آ گیا؟
تم ؟
ہاں مگر ایک شرط پر۔ جب تک میں ٹی وی دیکھوں تم بالکل خاموش بیٹھو گی۔ سمجھا لیا ناں؟
جی ہاں !
دالوں کو پانی میں کچھ دیر بھگا کر رکھنے کے بعد پکانے سے کم گیس خرچ ہوگی ۔۔
افوہ ! یہ کمبخت پروگرام اب تک ختم نہیں ہوا؟
یاد رکھیں ! جب ضرورت نہ ہو تو گیس اسٹوو بجھا دیا کریں ۔۔
ابھی تک پرانے مقبول نغموں کا پروگرام شروع نہیں ہوا
سبزیاں ہمیشہ کوکر میں پکائیں ۔۔
ابھی ابھی آپ نے پرانے مقبول نغمے سنے اب ستار کا پروگرام شروع ہوتا ہے ۔۔۔
ہائیں ؟؟ اتنی دیر تک میرا پسندیدہ پروگرام دوسرے چینل پر آتا رہا؟
چچا جان ، مجھے خبر ملی تھی کہ آپ کی پسند کے نغموں کا پروگرام چینل چار کے بجائے سات پر آئے گا
تو پھر تم نے بتایا کیوں نہیں ؟
آپ نے مجھے خاموش بیٹھے رہنے کو جو کہا تھا!!
 
 اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے بارے میں بہت بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں۔ لیکن جب عملی اقدامات کی بات آتی ہے تو فکر و نظر محض ادبی و تفریحی پروگرامس تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔ بچوں کے ادب کے بارے میں تو عملی اقدامات شاذ و نادر ہی ملیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں