ٹام اور جیری - صحبت کا اثر - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-14

ٹام اور جیری - صحبت کا اثر

ٹام نے جیری کے پیچھے بھاگنے کی عادت چھوڑ کر آرام کرنا اور کھانا پینا پسند کیا۔ ایک ہفتہ تک ٹام نظر نہ آیا تو جیری اور اس کا دوست تلاش میں نکلے اور لحیم شحیم ٹام کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔۔۔ پھر کیا ہوا؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(1)
(2)
(3)
(4)
(5)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
بہت بوریت ہو رہی!
جانتا ہوں ، لیکن ٹام نے تو اس بار ہفتہ بھر ہمارا بالکل تعاقب نہیں کیا۔ شاید یہی وجہ ہے بوریت کی
اصل میں جب وہ ہمیں پکڑ نہیں پاتا تو خود ہی دوڑ دوڑ کر تھک جاتا ہے!
ارے دیکھو! وہ تو صوفے پر بیٹھا بس کھائے اور کھائے جا رہا!
اففف ۔۔ مجھے لگتا ہے کہ اب اس کو وہاں سے اٹھانے اور کھڑا کرنے میں ہمیں ہی کچھ مدد کرنا ہوگی
امممم کھچچ چومپ
ٹام ! ذرا خود کو دیکھو آئینے میں۔ اب تو تمہیں یہاں سے اٹھنا ہوگا
اچھا؟ ایسا کیا؟ تو پھر اٹھوں؟
میں تو تمہاری طرح چل نہیں سکتا۔ لگتا ہے مٹاپا چھا گیا
اوہ۔ تو پھر تم کو کچھ اچھل کود کرنی ہوگی ۔۔ اس طرح
دن دنا دن
ایسا؟ یہ لو پھر ۔۔ مگر ہوا تو کچھ نہیں!
دھڑام
ززززپ
ٹھک ٹھاک
اچھا چلو کچھ ورزش کے لیے باہر چلتے ہیں
اوہ ہو ۔۔۔ میں تو پھنس گیا
ٹھہرو ، ہم باہر نکالتے ہیں تمہیں ۔۔ ہی ہااااا
بہت خوب۔ کامیاب ہوئے تم!
پھچاک
ارررر ۔۔ معاف کر دو یار ، لگتا ہے کافی موٹا ہو گیا میں
نیکی کر خود کو مار !
خیر خیر ، اب دیکھو ، ہم کیسی کیسی مشقیں کراتے ہیں تم کو
چلو شروع کرتے ہیں ۔۔ پہلے ڈنڈ بیٹھک !
امااااں ۔۔۔ نہیں ہو رہا ۔۔۔ میرے تو ہاتھ پیر ہی زمین کو نہیں لگ رہے
کوئی بات نہیں۔ باسکٹ بال کھیلتے ہیں، آؤ!
اوووپس
سڑڑڑک
بووؤنگ
ٹام لگتا ہے اب تم خود باسکٹ بال بن چکے!
کچھ گھنٹے بعد ۔۔۔
میں تو کافی تھک چکا !
میں بھی !!
نہیں ہو سکتا۔ مشکل ہے ! مجھے تو چاکلیٹ چاہیے جوس چاہیے اب!
اوہ ، ہمیں بھی آرام کی ضرورت ہے۔ کوئی فائدہ نہیں ہوا
ہاں ۔۔ ہم ناکام رہے !
دو ہفتے بعد ۔۔۔
یار ، ہم تو چاکلیٹ ، ٹافیاں اور آئس کریم کافی کچھ کھا چکے اور اب ۔۔
ہاں ، اب ہمیں پزے کا آرڈر دینا چاہیے !!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں