جادوگر سرکار - موت کے پیغامبر - قسط:1 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-06-11

جادوگر سرکار - موت کے پیغامبر - قسط:1

جادوگر سرکار کا تعارف آپ نے یہاں پڑھا ہے اور سرکار کی پہلی قسط وار کہانی "کرایے کے قاتل" سے آپ تمام محظوظ ہوئے ہوں گے۔ اس کہانی کے آخر میں ہم نے جادوگر سرکار کے نئے کارنامے کی بھی ایک جھلک دکھائی تھی۔
لیجیے اب وہی کہانی "موت کے پیغامبر" سات قسطوں میں پیش کی جا رہی ہے۔ پہلی قسط ملاحظہ فرمائیں۔
یہ کہانی منشیات کے ایک مشہور بین الاقوامی گروہ کی ہے جو مختلف ممالک کے نوجوانوں میں نشے کی لعنت کو پھیلانے پر کمربستہ ہے۔ جادوگر سرکار کے معاون لوتھر نے جب نوجوانوں کے دو گروہوں کی آپسی لڑائی کو روکا اور ان کے درمیان پھیلی منشیات کی لعنت کو چھڑایا تب مجرموں کا یہ بین الاقوامی گروہ جادوگر سرکار اور لوتھر کی جان لینے کے درپے ہو جاتا ہے۔ کیا یہ دونوں بچ سکے ؟ اور کیا انہوں نے اس گروہ کے خاتمے کو ممکن بنایا ؟ ۔۔۔۔ یہ آپ خود پڑھئے ۔۔۔۔
جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
جنگل میں تو خوفناک درندوں کے خطرات موجود ہیں ہی ۔۔۔
شہروں میں بھی خطرے کچھ کم نہیں ۔۔ مثلاً غندہ گردی !
اور سب سے تباہ کن ۔۔۔
ایک کش تو لے کے دیکھو ۔۔ مفت ہے !
کیا شہر جا رہے ہو لوتھر؟ اپنا خیال رکھنا !
ہاں ، بالکل۔ بےفکر رہیے ۔۔
ہر ہفتہ کچھ فرصت ملتے ہی لوتھر ژناڈو* سے ۔۔۔
ژناڈو = جادوگر سرکار کی منفرد و مخصوص رہائشی عمارت
۔۔۔ شہر کی نامانوس بستیوں میں جاتا ہے ۔۔ اپنے کچھ ساتھیوں سے ملنے !
لو ! وہ آ گیا !
آفت کے پرکالے
دور رہیں !
ہم صحافی ہیں لوتھر ۔۔۔ کوئی تازہ خبر ہو تو دیجیے گا ۔۔
نہیں ! مجھے آپ لوگوں کی طرح افواہیں پھیلانا نہیں آتا
آفت کے پرکالے تو شہر کا سب سے بدنام گروہ ہے ۔۔۔ اس میں لوتھر کا بھلا کیا کام؟
آؤ اس پولیس والے سے پوچھیں
خوب جانتا ہوں لوتھر کو ۔۔ انہوں نے بہترین کام کر دکھایا ہے
کیسا کام ؟
مثلاً یہ ۔۔ آفت کے پرکالے ۔۔ جو کچھ دن پہلے تک شہر کے غیر سماجی عناصر کے طور پر مشہور تھے ۔۔
چوری ، ڈاکہ زنی ، لوٹ مار ، دیگر گروہوں سے تصادم ۔۔۔ انہی سرگرمیوں میں ملوث تھے یہ ۔۔۔
تو پھر کیا لوتھر نے انہیں اب سماجی خدمت گار بنا دیا ہے؟
خیر۔ یہ لوگ لڑنے کو تو اب بھی تیار رہتے ہیں مگر بھلائی کی خاطر !
مثلاً؟ کیسی بھلائی ؟
گروہ کے سردار فیکے سے خود پوچھ لو ، میں فی الوقت مصروف ہوں
فیکے ! تم کچھ پریشان لگتے ہو ، کیوں؟
پریشانی بس یہی ہے کہ میرا بھائی جانی ، ابھی تک واپس نہیں لوٹا
ادھر جانی مصیبت میں گرفتار تھا
تمہارے گروہ سے کہا گیا تھا کہ ہم سے دور رہے !
پولیس !
اوہ ۔۔ بدمعاشوں نے کافی پٹائی کر دی ہے ۔۔
فیکے ! تین سرخ جیکٹ نے جانی کو گھیر کر مارا ہے کافی
چلو ساتھیو ! ہم بھی ذرا مزہ چکھا آئیں ان سرخ جیکٹ والوں کو ۔۔۔
ٹھہرو فیکے !
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی قدم اٹھانے سے قبل غور و فکر کر لیا جائے
میرے بھائی پر حملہ ! نہیں لوتھر ، اس بار کوئی غور نہیں ہوگا ، ہٹو ۔۔
لوتھر ! چھوڑ دو مجھے !
نہیں فیکے ۔۔ پہلے ہم غور کریں گے !
آفت کے پرکالے
جانی ، کس نے پکڑا تھا تمہیں؟
انہیں جانتے ہو ؟
ہاں ۔۔۔ کلوا ، شیکی اور چھوٹو !
مجھے مناسب نہیں لگتا کہ اپنے ساتھیوں کے بغیر ان کے کلب میں گھسوں ۔۔
فیکے ، میں تو ساتھ ہوں ناں !
یہ ہے ان کا اڈا ! لیکن شاید ہم اندر نہ جا سکیں ۔۔
تو پھر تم یہیں ٹھہرو
سرخ جیکٹ کلب
لگتا ہے پولیس والے ہو ۔۔
نہیں ! مگر مجھے ان تینوں کی تلاش ہے جنہوں نے فیکے کے بھائی جانی کو مارا تھا
کلوا ، شیکی اور چھوٹو کی تلاش ہے مجھے
میں ہوں کلوا ! تم ضرورت سے زیادہ لمبے چوڑے دکھائی دیتے ہو ، ابھی درست کیے دیتا ہوں ۔۔۔ ہاہاہا
سرخ جیکٹ والے ایک ساتھ لوتھر پر جھپٹے
لو ، خود کو سنبھالو
لڑائی دنگا مجھے پسند نہیں ۔۔ لیکن شاید کبھی ضروری بھی ہو جاتا ہے
آہ اوہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں