بنی خرگوش - چھکڑا کار فروختگی - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-07-13

بنی خرگوش - چھکڑا کار فروختگی

بنی خرگوش کے استعمال شدہ کاروں والے کاروبار کا ایک دلچسپ واقعہ۔ اچھے ڈھنگ کی ایک کار کے معاوضہ کے طور پر جب ایک خریدار نے نہایت کم دام لگائے تو بنی خرگوش کو غصہ آ گیا۔ مگر پھر وہی کار اسی دام پر اس خریدار کو بیچنے پر بنی مجبور بھی ہوا ۔۔۔ وہ کیسے؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
بنی خرگوش

بنی خرگوش
Leon Schlesinger



ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
استعمال شدہ کاریں خریداری اور فروختگی
ہائے دوست ! یہ پرانی کار بیچنا چاہو گے؟
نہیں بھائی صاحب ! اتنی قیمتی کار خریدنا آپ کی استطاعت سے باہر کی بات ہے !
اس چھکڑا کار کے میں آپ کو پانچ سو روپے دے سکتا ہوں !
چھکڑا کار ؟؟ پانچ سو روپے ؟؟
یہ توہین ہے اس کار کی جناب ! میں یہ کار پانچ ہزار روپے میں بھی بیچ نہیں سکتا آپ کو !
کوئی بات نہیں! پانچ سو روپے کی میری یہ پیش کش ہمیشہ قائم رہے گی، یاد رہے
اوئے ۔۔۔ دیکھ کے بھائی !!
اسکری ی ی ی چ
چھپاک دھڑام
اووووہ ہ
بعد میں
کیا کہتے ہیں بھائی صاحب؟ کیا آپ کی پانچ سو روپے والی پیش کش اب بھی قائم ہے؟
بالکل ہے ! یہ رہے پانچ سو روپے !!
شکریہ جناب ! اور یہ رہی آپ کی چھکڑا کار !!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں