ٹام اور جیری - ژرافہ بولتا ہے - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-09-29

ٹام اور جیری - ژرافہ بولتا ہے

ٹام کا ایک دلچسپ کارنامہ پیش ہے ۔۔ ایک دفعہ ٹام کو ایک ژرافہ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھانی پڑی ، اور ژرافہ کو بولنا سکھانے کے لیے ٹام نے کیا کیا گر آزمائے ہیں ۔۔۔ ذرا آپ خود بھی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(1)
(2)
(3)
(4)
(5)
(6)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
واہ کیا خفیہ راستہ مل گیا ۔۔ کسی کو پتا بھی نہیں چلے گا ۔۔ ہاہاہا
اوئے بلے ! تم یہاں نہیں آ سکتے ۔۔ نکلو باہر!
افف ۔۔ پکڑا گیا !
ہاہا ۔۔ اب اس بلے کو ستایا جائے!
شوں ں ں ں
آآآ ۔۔ بچاؤ!
ہاہاہا ۔۔ ڈر گیا بچّو!
تم پھر ادھر آ گئے ؟ ٹھیک ہے ۔۔
۔۔ اب سیدھے باہر اٹھا پھینکنا پڑے گا تم کو!
ارے واہ ! ایک شاندار ٹوپی مفت میں !
ژرافہ دیکھ بھال
ٹوپی پہن کر بھیس اگر یوں بدل جاتا ہے تو کیا مضائقہ ہے!
کیا مسئلہ ہے تمہارے ساتھ؟ جاؤ اپنے کام میں مشغول رہو!
ہممم ۔۔ یعنی کہ میں اب ژرافہ کی دیکھ بھال پر مامور ہوں ۔۔ ٹھیک ہے ذرا اس سے مانوس تو ہو جاؤں!
ہاں بھائی صاب! اوپر موسم کیسا ہے؟
بچارا !! چہ چہ چہ ۔۔ لگتا ہے کچھ اونچا سنتا ہے!
تو پھر بہتر ہے کہ ذرا قریب جا کر بولوں ۔۔
بھائی صاب! مزاج کیسے ہیں؟
ہائیں ۔۔ یہ کیا مسئلہ ہے؟ کیا گونگے ہو؟
بولتے کیوں نہیں؟
ہممم ۔۔ لگتا ہے حلق میں کچھ خرابی ہے!
پہلے اس کھارے پانی سے خوب غرارے کر لو
غرررر برپ برپ
اسی طرح غرارے کرتے رہو ، میں ابھی آیا ۔۔
حلق خراب ہو تو پھر یہ پلاسٹر بھی ضروری ہے ۔۔
اور پھر یہ بجلی سے گرم ہونے والا اونی کمبل ۔۔
۔۔ اور خاص طور پر آخری درجے کی گرمی ۔۔
نہایت گرم
بہترین علاج ہے ناں ؟ کیسا لگ رہا؟
اوئے اوئے ۔۔ ٹھہرو ذرا ۔۔
رنگ پھینکیں انعام جیتیں ایک رنگ دس روپے
ماما گڑیا جیتئے
ہائیں ، یہ کدھر چلا؟
خواہشات کا کنواں
اس طرح کا دیوانہ مریض کبھی نہیں دیکھا میں نے تو
چھپاک!
ارے باپ رے ۔۔ باس آ گیا
بدتمیز! اس ژرافہ کے ساتھ کھیلنا بند کرو
اوہ ۔۔ جی جی ہاں سر! آپ کا حکم سر آنکھوں پر
یہ اس کے کھانے کا وقت ہے ، اسے کسی صورت پیٹ بھر کھلانا ہے
جی بالکل سر !
ژوں ژوں
اب مجھے یہ نہ کہنا کہ تم گھانس کھانے والوں میں سے نہیں ہو
پاگل ژرافہ کہیں کا!
لو یہ ۔۔۔ سر نیچے کرو اور کھانا شروع کرو ۔۔ جلد!
اچھا؟ تو تم کھانا نہیں چاہتے ۔۔۔ تو پھر ۔۔
مجھے ہی زبردستی تمہیں کھلانا ہوگا!
کھاؤ جلدی جلدی ! ورنہ پھر تمہارا حلق سوکھ کر چمڑی ہو جائے گا!
غڑپ
جلدی جلدی نگلو ! ابھی تو ڈھیر سارا باقی ہے ۔۔
اب بتاؤ ! یقیناً بہتر محسوس کر رہے ہوگے ۔۔ کیونکہ کچھ تو پیٹ میں گیا ہے تمہارے ۔۔
ہچک!
ماما
ژرافہ
ارے واہ ! تمہاری آواز واپس لوٹ آئی !
اتنے بڑے ژرافہ کا یوں ماما پکارنا تو بچکانہ پن ہے ۔۔ مگر خیر تمہاری آواز تو واپس آ گئی!
واہ بھئی واہ ! تم نے اسے کیا کر دیا جو اتنا خوش ہے یہ؟
میں نے اس کی بیماری دور کر دی ، اب یہ بولنے لگا ہے!
بولنے لگا ہے؟ مجھے بچہ مت سمجھو! کوئی ژرافہ بات نہیں کرتا!
اوہ ! ایسا کیا؟
دوست ! تم نے سنا؟ اب تم ہی کچھ بول کر دکھا دو
ہائیں! یہ کیا؟ یہ تو بول رہا ہے!
بولتا ژرافہ ! یہ تو ہمارے کھیل کا بہترین عجوبہ ہوگا!
اب تو میں اسے پاپا بولنا بھی منٹوں میں سکھا سکتا ہوں سر!
بب باس! ماما بولنے والی میری ایک گڑیا غائب ہے!
خدا کی پناہ! کون چور گھس آیا ہے ہمارے بیچ؟
دیکھو باس دیکھو! وہ گڑیا تو یہ ژرافہ کھا گیا ہے!
اچھا! تو یہ بات ہے! بےشرمو! دونوں دفع ہو جاؤ یہاں سے!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Giraffe Speaks (Zirrafa bolta hai)
Character : Tom and Jerry

2 تبصرے:

  1. السلام علیکم

    بہت دلچسپ کہانی مگر تصویر نمبر4 ، 5 اور 6 نظر نہیں آرہیں؟

    رفی

    جواب دیںحذف کریں
  2. وعلیکم السلام ۔۔۔ تشریف آوری اور پسندیدگی کا شکریہی رفی صاحب۔
    ابھی ترجمہ کام جاری ہے ۔۔۔ کچھ دیر میں باقی کہانی بھی پوسٹ ہو جائے گی۔ کبھی کبھی live پروگرام بھی ہوتا ہے سائیٹ پر
    :)

    جواب دیںحذف کریں