اپنی باتیں - مثبت موازنہ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-11-01

اپنی باتیں - مثبت موازنہ

پیارے دوستو !

ایک دوسرے سے مقابلہ یا موازنہ کرنا کوئی خراب عمل نہیں۔ ہاں شرط یہ ہے کہ مقابلہ یا موازنہ منفی یا غیر صحت مند بنیادوں پر نہ ہو۔
آپ کی جماعت میں اگر کسی ساتھی نے ایک مضمون میں بہت کم نمبرات لائے ہیں تو کوئی بھی یہ نہیں چاہے گا کہ میں اس ساتھی کے مقابلے میں اس سے بھی کم نمبرات لاؤں۔ بلکہ ہر کسی کی خواہش زیادہ نمبرات لانے والے ساتھی سے بھی بڑھ کر نمبر لانے کی ہوتی ہے۔
بالکل اسی طرح اگر آپ کا کوئی ہم جماعت نوک جھونک ،عیب جوئی ، مار پیٹ ، طنز و تحقیر اور طعنہ زنی کے معاملے میں اول ہے تو یہ درست بات نہ ہوگی کہ اس کی حرکتوں کے ردعمل میں ہم اس سے بھی بڑھ کر خراب رویہ اپنائیں ۔۔۔
یاد رکھئے کہ موازنہ ہمیشہ مثبت ، تعمیری اور صحت مند بنیادوں پر ہونا چاہیے۔
مثبت موازنہ ہی آپ کو اپنی منفرد شخصیت اور اعلیٰ اخلاق و کردار کا مالک بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

اب آپ ایک ہنستی مسکراتی کہانی بھی پڑھ لیں ۔۔۔


آپ کا اپنا بھائی :
نعمان

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : نعمان
میں اپنے لیے سینڈوچ بنانے جا رہا ہوں ، کیا تمہیں بھی چاہیے؟
ہاں ضرور!
کس قسم کا سینڈوچ؟
اپنے لیے جیسا بناؤ ویسا ہی مجھے بھی
ٹھیک ہے!
ارے ہاں ، مجھے ڈبل روٹی نہیں چاہیے ، یاد رہے!
بغیر ڈبل روٹی؟
ہاں! مکھن بھی نہیں ۔۔ مٹن یا چکن بھی نہیں ۔۔ مجھے اپنا وزن کم کرنا ہے
اچھا؟ یعنی بغیر ڈبل روٹی ، بغیر چکن، مٹن اور مکھن والا سینڈوچ چاہیے تمہیں؟
بالکل صحیح!
یہ رہا تمہارا سینڈوچ!
شکریہ بھائی!
لیکن ۔۔ تمہارا والا تو بہت بڑا لگ رہا ۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Positive comparison (Musbat mawazna)
Character : Our Chat (Bachchon se baateiN)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں