بلو - غلط نشانہ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2013-01-06

بلو - غلط نشانہ

بلو کی نادانستگی میں کی گئی حرکت سے شیخو پہلوان نے گمان کیا کہ اس نے جان بوجھ کر شرارت کی ہوگی لہذا پہلوان نے بدلہ لینے کی ٹھانی ، مگر نشانہ غلط ہو گیا ۔۔۔۔ کیسے؟ آپ بھی ذرا پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(1)
(2)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
اوہ! یہ تو کانٹے دار تار ہے ۔۔ اچھا ہوا کہ فوراً نظر پڑ گئی ورنہ سائیکل کا ٹائر پنکچر ہو جاتا ۔۔
آآآ آہ ہ!
پھٹاک
استاد شیخو ! یہ کانٹے والا تار لگتا ہے بلو نے پھینکا تھا اور اسی سے ٹائر پنکچر ہوا ہے
اس کمبخت نے میری سائیکل کا ایک ٹائر پنکچر کیا ہے ، اب دیکھنا میں اس کی سائیکل کے دونوں ٹائر تباہ کر دوں گا
وہ سرکاری لائیبریری کی سمت جا رہا تھا لم ڈھینگ، آؤ میرے ساتھ!
لائیبریری
جب تک وہ اندر سے کتابیں لے آئے گا تب تک میرا یہ نکیلا کانٹا اپنا کارنامہ دکھا چکا ہوگا
ہاہاہا ، دونوں ٹائر پنکچر کر دئے
پھسس۔۔سس۔۔
بلو! تم نے کانٹے دار تار سے میری سائیکل کیوں پنکچر کی؟ اب دیکھنا نتیجہ ۔۔
شیخو پہلوان! انجانے میں غلطی ہو گئی جبکہ تار کو پیچھے پھینکتے وقت میرا تو ایسا کوئی ارادہ تھا ہی نہیں
لائیبریری
مجھے معاف کر دیں پہلوان! خدا حافظ!
ہائیں!! کدھر جا رہے ہو؟ پھر یہ والی سائیکل کس کی ہے؟
یہ میری ہے!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Wrong Target (Ghalat Nishana)
Character : Billoo

1 تبصرہ: