پنکی - بن بلایا مہمان - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2013-02-07

پنکی - بن بلایا مہمان

پنکی کا نیا کارنامہ ۔۔۔ ان کے گھر میں ایک بن بلایا مہمان آیا ہے اور وہ صاحب واپس جانے کا نام نہیں لے رہے جبکہ پنکی کے ابا جی مہمان کی خاطر داری کرتے کرتے پریشان ہیں ۔۔ پھر پنکی نے اپنے ابا جی کی پریشانی کیسے دور کی؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(01)
(02)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ابا جی! کیا بات ہے؟ آپ بہت پریشان نظر آ رہے ہیں ۔۔
یہ بن بلائے مہمان صاحب ۔۔ دو ہفتے ہو گئے واپس جانے کا نام نہیں لے رہے ۔۔
بس! یہ کام آپ مجھ پر چھوڑ دیجیے ابا جی!
ارے پنکی! کافی بھوک لگ رہی ہے ۔۔ کھانا تیار ہے کیا؟
انکل جی! بس ابھی لائی ۔۔
لال مرچ کا سارا ڈبہ ختم ۔۔۔
لال مرچ
لیجیے انکل! نوش فرمائیں ۔۔
آآآ ۔۔ اووو ۔۔۔ میرا منہ جل رہا ۔۔
چھپاک!
ہائیں! یہ کیا بدتمیزی ۔۔؟!
آپ نے شور مچایا تھا کہ منہ جل گیا ۔۔ اور جلتی چیز کو پانی سے ہی بجھاتے ہیں ناں انکل جی!
جس گھر میں ایسی بیوقوف لڑکی ہو وہاں میں وقت برباد نہیں کر سکتا ۔۔ خداحافظ!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Uninvited Guest (Bin bulaya mehmaan)
Character : Pinki

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں