ملا نصرالدین - برسات کا دن - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-03-28

ملا نصرالدین - برسات کا دن

ملا نصرالدین کی حاضر جوابی کی کہانیاں آپ نے بہت پڑھی ہوں گی۔ ایک چھوٹی سی کہانی یہ بھی پڑھئے اور دیکھئے کہ ملا نصرالدین اپنے دوست حسن کو کس طرح لاجواب کر دیتے ہیں؟
ملا نصرالدین

ملا نصرالدین
Ram Waeerkar


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
برسات کے ایک دن ۔۔
حسن ! آخر ایسا تیز کیوں بھاگ رہے ہو؟
کیا تم دیکھتے نہیں کہ بارش ہو رہی ہے
برسات تو خدا کی نعمت ہے حسن۔ تم کیسے اس نعمت کو ٹھکرا کر بھاگ رہے ہو؟
آپ صحیح کہتے ہیں بھائی۔ خدا مجھے معاف کرے
میں چہل قدمی کرتے گھر چلا جاتا ہوں
کچھ دن بعد ۔۔۔
بھائی ملا نصرالدین ، ایسا کیوں بھاگ رہے ہو؟
ہیں؟ یہ بارش تم کو نظر نہیں آ رہی کیا؟
لیکن ملا جی ، بارش تو خدا کی نعمت ہے ۔۔۔
اسی لیے تو میں دوڑ رہا ہوں ۔۔۔
کیونکہ میں خدا کی بھیجی ہوئی کسی نعمت پر پاؤں رکھنے کی گستاخی نہیں کر سکتا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں