• Help
  • General Knowledge
  • Our Chat
  • Creators
  • Characters
  • Introduction
  • Home
  • Email Subscription
  • BookMark
  • Disclaimer

تازہ ترین کہانیاں

2012-05-10

جادوگر سرکار - کرایے کے قاتل - قسط:6


اب تک کی کہانی :
پچھلی قسط میں آپ نے پڑھا کہ جادوگر سرکار اور لوتھر کو ساحلی علاقے سے ایک کشتی مل جاتی ہے جو کہ غنڈوں کی ہوتی ہے مگر سرکار انہیں قابو میں کر لیتے ہیں اور جزیرے کی طرف بڑھتے ہیں ، پھر کیا ہوا ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔
جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ایک ایک کر کے ۔۔ سب کا جواب دو ۔۔۔ چاہے آرام و سہولت سے ۔۔ مگر مکمل جواب !
یہ اس کی دوسری نقل ہے۔ اسے بھی پھاڑنے سے قبل ایک بات سوچ لینا جنرل کہ ۔۔۔
تم اپنی بیوی کو زندہ سلامت دیکھنا چاہتے ہو یا نہیں؟
کیا کمینگی ہے! کیا تم میری بیوی کو اپنا ہتھیار بنانا چاہتے ہو؟
جنرل! ہم مذاق نہیں کر رہے ۔۔
مجھے کیا پتا کہ میری بیوی زندہ بھی ہے کہ نہیں؟ پہلے مجھے اس سے ملاؤ !
ہاں ، یہ ممکن ہے !
اس دوران ۔۔۔
ماریا ۔۔ انہوں نے تمہیں کوئی تکلیف تو نہیں پہنچائی؟
ابھی نہیں ۔۔ لے جاؤ اسے
کیا کرنا چاہیے؟ وطن کے ساتھ غداری یا اپنی بیوی کو ان کے ہاتھوں مرنے دوں؟
کیا انہیں غلط جوابات دینے کا خطرہ اٹھا لوں؟
پہلا سوال ، جنرل۔ تمہارے دور مار ایکس-سی 8 میزائل کی حد کتنی ہے؟
ایکس-سی 8 ؟ ہاں ۔۔۔ 2500 میل
یہ سوال جان بوجھ کر دریافت کیا تھا۔ ہم اصل جواب جانتے ہیں۔ تم نے جھوٹ بولا ہے ہم سے !
اچھا تو جنرل ، تم مزید جھوٹ نہیں بول سکو گے۔ تم اپنی بیوی کو دیکھو گے تو نہیں البتہ اس کی آواز ضرور سن سکو گے
سردار نے اشارہ کر دیا ہے
ہمارے ایجنٹ کو پتا ہونا چاہیے۔ اس کے اوپر سے گولہ بھینکو ۔۔
ایک مچھلی پکڑنے والی ناؤ آ رہی ہے؟
اچھا !
بوووم
اوہ خطرہ ! سر کے اوپر سے توپ کا گولہ ۔۔ اگلا ہم پر گرے گا۔ کشتی موڑ لو !
دوبارہ گولہ آئے تو ہم ڈوب جائیں گے
شاید ! جب میں میں نہ لوٹوں یہیں پڑے رہنا۔ نہیں لوٹا ۔۔ تو تمہارا حال بھی برا ہوگا
سرکار کا نظری جادو ۔۔۔
دور نہیں ہے ۔۔ چلو !
دو آدمی ! تیر رہے ہیں! کون ہو سکتے؟
یہاں تو کوئی نہیں آ سکتا ۔۔ یہاں سے میں انہیں گولی مار سکتا ہوں
ٹھہرو ۔۔ گولیاں بچاؤ ! ایک شارک ان کے پیچھے ہے !
مار دیا اسے !
دیکھا ہے میں نے ! شاباش لوتھر !
کنارے تک فوراً پہنچنا ہوگا۔ شارک کے خون سے مزید مچھلیاں آئیں گی
وہ بچ گئے۔ شارک کو مار دیا
مضبوط لگتے ہیں
وقت پر پہنچ جائیں تو ٹھیک، جنرل اور ان کی اہلیہ کو بچانے کے لیے ۔۔
او ہو ۔۔ دو اور شارک ! کنارے پر شاید ہمارا ہی انتظار
پہلے انہیں کبھی نہیں دیکھا
پہلے پتا تو لگاؤ کہ کون ہیں؟ پھر گولی چلانا!
اس دوران ۔۔۔
تم ۔۔ بدمعاش ۔۔ تمہارا تو ۔۔
اوہ ہ ہ ۔۔
یہاں کیوں آئے ہو؟ کون ہو تم؟
بس تھوڑی سی شارک مچھلیاں ۔۔
کیا ؟؟
میں نے کہا ۔۔ دو شارک مچھلیاں ۔۔
سنا تھا ، یہاں اچھی مچھلیاں ہوتی ہیں اور ہمیں مچھلیاں پسند ہیں ۔۔۔
اور آدمی بھی !
نظروں کا دھوکہ ۔۔ سرکار کا جادو ۔۔۔
انہوں نے سرکار کا عظیم الشان جادو دیکھا !
بندوقیں پھینک دو !
میں نے کہا بندوقیں نیچے ڈال دو ۔۔ جلدی !
پکڑو لوتھر !
ہاں ، پکڑ لیا !

0 تبصرے :

Post a Comment