سندر بن - جس کا کام اسی کو ساجھے - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-07-27

سندر بن - جس کا کام اسی کو ساجھے

سندر بن کے جنگل میں ایک کتے کے چھوٹے سے بچے کو اڑنے کی بہت خواہش تھی ، اس کے لیے اس نے پرندوں سے دوستی کر رکھی تھی ۔۔ مگر اسے اڑنا پھر بھی نہیں آیا۔ اس کی ماں نے اسے سمجھایا کہ اڑنا جانوروں کی نہیں بلکہ پرندوں کی فطرت ہے اور جانور تو بھاگ دوڑ کرتے ہیں اور ان کی دوسری بہتر خصوصیات ہیں ۔۔ پپی کو کس طرح یہ بات سمجھ میں آئی ۔۔ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
سندر بن

سندر بن

(1)
(2)
(3)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
سندر بن کے جنگل میں کتے کا ایک پِلا 'پپی' بہت ناخوش تھا
آہ ہ ہ ۔۔ کاش کہ میں بھی ان پرندوں کی طرح اُڑ سکتا۔ پھر تو میں سارا دن ان خوبصورت ملائم بادلوں سے کھیلتا پھرتا ۔۔
پپی کا آسمان میں اڑنے کی اتنی شدید تمنا تھی کہ وہ اپنا سارا وقت پرندوں کے ساتھ گزارنا پسند کرتا تھا
چمپی! مجھے پھر سے بتاؤ کہ تم زمین سے کس طرح اڑان بھرتی ہو؟ مجھے یقین ہے کہ میں بھی ایسا کر سکوں گا
ٹھیک ہے۔ یہ دیکھو میں اپنے پر اس طرح کھولتی ہو ، پھر انہیں پھڑپڑاتی ہوں اور پھر ۔۔۔
پھرررر ۔۔۔
پپی ، اسی طرح تم بھی کوشش کرو ۔۔
ٹھیک ہے۔ یہ لو میں شروع ہوا ۔۔ ایک ۔۔ دو ۔۔ تین ۔۔
لیکن ۔۔
ہاہا ۔۔ پپی پھر کرو کوشش
تم نہیں اڑ سکتے پپی! کیونکہ تمہارے پر نہیں ہیں
دھڑاک
انتظار کرو اور دیکھو! تم چوں چوں کرنے والے کمبخت پرندو ۔۔ میں تم سب سے اچھا اڑ کے بتاؤں گا
ٹی ہی ٹی ہی
کوں کوں!
پپی بہت دلبرداشتہ ہو کر گھر لوٹا
ماں! پیروں کے بجائے میرے پر کیوں نہیں ہیں؟ میں پرندے کی طرح کیوں پیدا نہیں ہوا؟
پپی! کتا بن کر پیدا ہونا بھی خوش نصیبی والی بات ہے
پپی کے ماں باپ نے اسے دلاسا دینے کی بھرپور کوشش کی
بیٹے! ایسے بہت سے کام ہیں جو پرندے نہیں کر سکتے مگر تم کر سکتے ہو۔ جیسے بھاگ دوڑ ، اچھل کود وغیرہ ۔۔۔
لیکن میں اڑ نہیں سکتا ماں ، میں کبھی نہیں اڑ سکتا ۔۔ اوں اوں
دوسرے دن جب پپی اپنے دوست پرندوں سے ملنے گیا ۔۔
ہائیں ۔۔ یہ کیا؟ میرے دوستوں کے گھر کے نیچے ایک بلی سو رہی ہے؟ یہ آئی کہاں سے؟
شاید اسی بلی کی وجہ سے میرے سارے دوست پرندے کہیں اور اڑ گئے ہیں ۔۔ اوہ ہو ۔۔ پھر اب کون مجھے اڑنا سکھائے گا؟
اسی وقت ۔۔
ای ای ۔۔ شش شش ۔۔ پپی
اوہ ۔۔ چھوٹی چمپی ! تم یہاں کیا کر رہی ہو چمپی؟
پپی! میں تو ان جھاڑیوں میں پھنس کر رہ گئی ہو۔ برائے مہربانی یہاں سے نکلنے میری مدد کرو ورنہ وہ بلی جاگ جائے گئ ۔۔ اوں اوں
رونا مت پیاری دوست۔ میں ابھی کچھ نہ کچھ ضرور کروں گا
یوں پپی نے اپنی ساری قوت جمع کی اور بھونکنا شروع کیا ۔۔
بھوں بھوں بھوں ۔۔ غررررر
امید ہے کہ یہ بلی ڈرپوک ہی ہوگی
بلی آواز سن کر جاگ اٹھی اور پپی نے اپنے چہرے پر غصیلے تاثرات لائے
غررررر ۔۔ میں تمہارے ساتھ لڑوں گا اور تمہیں مار کر کھا جاؤں گا
باپ رے! یہ بہت غصے میں لگتا ہے ، مجھے یہاں سے فوراً رفو چکر ہو جانا چاہیے
میااااؤں ۔۔۔
بلی نے دوڑ لگائی اور پپی تنک مزاجی سے اس کے پیچھے بھاگا
غررر ۔۔ بھوں بھوں
یہ ہوئی نا بات!
میاؤں ۔۔۔ بچااااؤ!
اور پھر جب پپی نے بلی کو ڈرا کر وہاں سے بھگا دیا ۔۔
شکر ہے ، اب تم آزاد ہو چمپی۔ اپنی ماں کے پاس جا سکتی ہو ، اور تم تمام پرندے بھی اپنے گھر کو بحفاظت واپس لوٹ سکتے ہو
بہت شکریہ پپی
دوسرے دن جب پپی دوبارہ اپنے دوستوں سے ملنے پہنچا ۔۔
یہ لو آ گیا پپی
پپی ۔۔ ہمارا ہیرو !
بہادر پپی
مخلص پپی
دلیر پپی
ہم سب پپی سے پیار کرتے ہیں
اوہ ہو ! یہ سب کیا ہے آخر؟
اتنی انکساری مت دکھاؤ پپی۔ تم نے میری چمپی کو اس منحوس بلی سے بچایا تھا ۔۔
۔۔ اور اس بات کا بھی بہت شکریہ کہ تم ہی نے ہمارے آشیانے والا درخت ہمیں واپس دلایا
حتیٰ کہ ہم سب مل کر بھی وہ کام نہیں کر سکتے تھے جو تم نے اکیلے کر دکھایا
آہممم
آہ ہ ہ پپی۔ یقیناً کتا ہونا بہت شاندار بات ہے۔ بلیاں تک تم سے گھبراتی ہیں۔ تم بہت خوش قسمت ہو پپی!
ژوووں
ماں اور بابا سچ کہتے تھے۔ کیا ہوا جو میں اڑ نہیں سکتا مگر دوسرے بہت اچھے کام تو کر سکتا ہوں
پپی کی خوشی کی کوئی حد نہیں تھی
اوہ چمپی ! تم نے سچ کہا۔ میں واقعی خوش نصیب ہوں!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Any work is for its concerned worker (jis ka kaam usi ko sajhe)
Character : Sundarban

3 تبصرے:

  1. گمنام4/8/12 12:29

    Beautiful & heart touching.

    جواب دیںحذف کریں
  2. گمنام6/8/12 20:56

    hame ye kahaniya bohut achi lagi..aap logao ne urdu me istarha ki kahaniya banaye k har koi dill se dua kare...allah kare k har koi in kahaniyao ku pardhe...

    جواب دیںحذف کریں