اپنی باتیں - اسکول کی محنت - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-03-01

اپنی باتیں - اسکول کی محنت

پیارے دوستو !
مارچ کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ یقیناً آپ سب اسکول کے امتحانات کی تیاریوں میں مشغول ہوں گے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ سخت محنت کر رہے ہوں گے۔ نصاب [syllabus] کو مکمل کرنے میں اپنے اساتذہ سے بھرپور مدد لے رہے ہوں گے۔ اور ظاہر ہے کہ شرارتیں بھی کم کر دی ہوں جس کی سزا کچھ یوں ملتی ہے کہ ٹیچر کلاس کے ایک کونے میں مرغا بنا دیتی ہیں ۔۔۔
جیسا کہ جمی کے ساتھ کچھ یوں ہوا تھا ۔۔۔۔
امتحانات قریب ہیں لہذا شرارتیں بند نہیں تو کم ضرور کر دیجیے اور اپنی پڑھائی پر مکمل توجہ دیجیے۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ آپ سب کو اچھے نمبرات کے ساتھ کامیاب کرے ، آمین !

آپ کا اپنا بھائی :
نعمان

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : نعمان
بیٹے ! امید ہے کہ تم نے آج اسکول میں ایک اچھے بچے کی طرح دن گزارا ہوگا!
جی ہاں ! ممی !!
مگر مجھے تو اس بات کا یقین نہیں ۔۔
آپ کو کیوں یقین نہیں؟
ذرا سوچیں کہ اچھا بچہ بننے کی کوشش میں سارا دن کلاس کے ایک کونے میں ٹھہر کر میں نے کتنی تکلیف اٹھائی ہوگی؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں