شہ زور نقاب پوش - جنگل کا رکھوالا - قسط:5 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-03-23

شہ زور نقاب پوش - جنگل کا رکھوالا - قسط:5

اب تک کی کہانی :
پچھلی قسط میں آپ نے پڑھا کہ شہ زور حملہ آوروں کے نرغے میں پھنس جاتا ہے اور وہ لوگ اسے جانوروں سے لڑنے اکھاڑے کے اندر چھوڑ دیتے ہیں۔ اب شہ زور سے اپنی پسند کے ایک جانور کا انتخاب کرنے کو کہا جاتا ہے تاکہ وہ اس سے لڑ سکے ۔۔۔
شہ زور نقاب پوش

شہ زور نقاب پوش
Lee Falk

(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : عندلیب
اپنی پسند کے جانور کا انتخاب کر لو ۔۔ جو مار دے سمجھو وہ جیت گیا ۔۔ یاد رہے سب جانور خونخوار ہیں اور اس وقت بھوکے بھی ۔۔ تم بچ گئے تو رہا کر دئے جاؤ گے
رہائی؟ ہاہا ۔۔ اور اتنی ہی دور تک جہاں ڈیوک اس کا شکار کر سکے
کیا یہ تیندوا تم نے نیا پکڑا ہے؟
ہاں ، آج سویرے ہی جال میں پھنسا ہے ۔۔ بھوکا ہے بہت!
شہ زور کی تیز اور ہشیار آنکھوں نے اس تیندوے کو پہچان لیا تھا ۔۔
میں نے اس تیندوے کو منتخب کیا
اسی تیندوے کو شہ زور نے لات مار کر بھگاتے ہوئے راجکمار ایتھر کی جان بچائی تھی
دھڑاک
شاید تیندوے نے بھی شہ زور کو پہچان لیا تھا اسلیے وہ مقابلے پر آنے سے ہچکچانے لگا
۔۔ لیکن اب واپس پنجرے میں جانے کا موقع نہیں تھا ۔۔
ڈرپوک کہیں کا!! گولی مار دو اس تیندوے کو
میں انہیں اس لاجواب درندے کو مارنے نہیں دوں گا
ٹھہرو ڈیوک ! چونکہ میں نے اس کا انتخاب کیا ہے لہذا میں اس سے لڑوں گا
اس دوران ۔۔۔
راجکمار !
ششش ۔۔ شہ زور کی پستولیں !
تمہاری چڑیوں کی مدد سے یہ پستولیں لے جا رہا ہوں
جلدی کرو ایتھر ، ان شیطانوں کے لوٹنے سے پہلے نکل لو
امید ہے ہم وقت پر پہنچ جائیں گے
دوسری طرف ۔۔۔ شہ زور کی طاقت ور لات ۔۔ جو اس دفعہ خود تیندوے کی جان بچانے کے لیے تھی ۔۔
غرررر ارغ غ غ
سخت تعجب ہے! مار دو گولی اس ڈرپوک تیندوے کو!
ٹھہرو ڈیوک ، یہ درست طریقہ نہیں۔ شکار کرنا ہو تو اسے جنگل میں چھوڑ کر کرو
ٹھیک کہا تم نے۔ یہی کیا جائے گا
لیکن یہ مقابلہ تو ادھورا رہا۔ کسی اور کا انتخاب کرو اب تم
اس دفعہ میں اس گینڈے کا انتخاب کر رہا ہوں
ہو ہو ہاہا
ہو ہو ہاہا
غصیلے گینڈے سے کوئی نہیں لڑ سکتا ۔۔ ٹھیک ہے ۔۔ اپنی موت آپ مرنا چاہتے ہو تو یہی سہی
یہ ایک ہی موقع ملا ہے ۔۔۔ چوکنے کی غلطی نہیں کر سکتا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں