جادوگر سرکار - کرایے کے قاتل - قسط:3 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-03

جادوگر سرکار - کرایے کے قاتل - قسط:3

اب تک کی کہانی :
پچھلی قسط میں آپ نے پڑھا کہ پولیس اور فوج کے خفیہ اداروں کے سربراہان نے سرکار اور لوتھر کو اپنے ہاں طلب کیا ، پھر ان سب کے درمیان جنرل مارش کے اغوا کے مسئلے پر گفتگو چل نکلی ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھیے ۔۔۔
جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#

(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ہاں ، آپ تفصیل بتائیں ، میں تصویر بنا دوں گا
اس سے بھی بہتر ایک ترکیب ہے
فن مصوری کے پولیس ماہرین
جنرل مارش کے اغوا سے قبل لوتھر نے ہوٹل میں دو مشتبہ آدمیوں کو دیکھا تھا ، دیکھیں کہ وہ کیسے تھے؟
سو جاؤ لوتھر ، سو جاؤ
سرکار کا ہپناٹزم اور ٹیلی پیتھی کا کمال ۔۔
آنکھیں کھولو اور ان غنڈوں کے بارے میں سوچو لوتھر، ان کے چہروں کو تصور میں لاؤ
اوہ ہو ۔۔ لوتھر کی یادداشت میں محفوظ تصویریں ہیں یہ ؟
جی ہاں
باکمال !
لوتھر ۔۔۔ جاگو !
میں نے ٹھیک کام کیا؟
بہترین ! یہ دیکھو تصاویر۔ وہ ان جیسے ہی تھے؟
بالکل !
جلد ہی ۔۔۔
دربان! آج آپ نے ان لوگوں کو دیکھا تھا؟
ہاں ، پہلوانوں جیسے تھے۔۔ کیوں؟
ان لوگوں نے کچھ کیا یا کہا تھا؟
بس گھوم رہے تھے یونہی، اور پوچھا تھا کہ جنرل کی یہ تقریب کب ختم ہوگی؟ میں نے انہیں ڈانٹ کر تقریب سے دفع ہونے کو کہا تھا
جنرل کی یہ تقریب کب ختم ہوگی؟ ہممم ۔۔ ہو سکتا ہے، یہی اغوا کندگان ہوں ۔۔
۔۔ بس یہی ایک سراغ ہے ہمارے پاس
اور پھر ۔۔۔
یہ سب کیا ہے سرکار؟
چیف، بتا نہیں سکتا ، محض اندازے لگا رہا ہوں۔ مجھ پر اعتماد کریں ، معاملہ کچھ سنگین ہے ، ان تصاویر کو کیا آپ پھیلا سکتے ہیں؟
انٹرنیٹ کے ذریعے تمام شہروں میں پہنچا دیں گے۔ چند منٹوں میں ملک کے تمام پولیس محکموں میں یہ تصاویر پہنچ جائیں گی
جدید تکنالوجی بھی کیا کمال کی چیز ہے!
مشتبہ اغوا کنندگان کی تصاویر جلد ہی سارے ملک میں پہنچ گئیں
چیف اب کیا صورتحال ہے؟
پولیس کی فائل سے ان چہروں کی مماثلت ڈھونڈی جا رہی ہے
لو ، نتائج آ گئے۔ ہمارے ملک میں تو ان لوگوں کا کوئی پولیس ریکارڈ نہیں ہے
تو پھر اب ؟
تو پھر کسی اور ملک میں ہوگا!
بین الاقوامی تفتیشی ادارہ کیا ہے؟
یہ وہ ادارہ ہے جہاں دنیا کے تمام ممالک میں موجود مجرمین اور سازشی گروہوں کے پچھلے پچاس سال کا ریکارڈ محفوظ ہے۔
لیکن یہ کار کی صفائی ابھی کیوں؟
کار دھلائی مرکز
اوہ۔ یہ تو بین الاقوامی تفتیشی ادارے کا خفیہ دروازہ ہے
کئی دروازوں میں سے فقط ایک۔ تاکہ ہمارا تعاقب نہ کیا جا سکے
مذاق تو نہیں کر رہے؟
ہم سب تفتیشی ادارے کے ذمہ داران ہیں۔ کھڑکی کھولئے
لوہے کی سیڑھی سے نیچے پھر بجلی کی سیڑھیوں سے اوپر ۔۔ بہت اوپر !
کرنل ! میرے پیچھے آئیے
پھر بہت سی لفٹیں تبدیل کی گئیں ، اوپر، نیچے ، دائیں طرف جاتی ہوئیں ۔۔
اوہ !
ہیلو جم ، یہ کرنل پیٹرک ہیں
خوش آمدید کرنل۔ چیف اندر انتظار کر رہے ہیں
چیف ! یہ فوج کے خفیہ شعبے کے سربراہ اعلیٰ کرنل پیٹرک ہیں
خوش آمدید کرنل !
یہ کیا مذاق ہے بھلا؟
سرکار ، آپ ہی انہیں سمجھائیے
کرنل ، اس روبوٹ کے منہ سے چیف کی صرف آواز آتی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ چیف ہے کون؟*
* سوائے جادوگر سرکار کے
چونکہ دنیا کا ہر مجرم چیف کو قتل کرنے کا مشتاق ہے لہذا ان کی جگہ پر صرف روبوٹ موجود ہوتا ہے
اور کوئی سوال کرنل؟
نہیں ۔۔۔ جس کام کے لیے ہم آئے ہیں ۔۔
جنرل مارش کے اغوا کے متعلق ؟
آپ کو کیسے معلوم؟ جبکہ ہم نے ابھی تک اسے راز میں رکھا ہے!
کرنل ، دنیا میں ہونے والے ہر جرم کے متعلق تفصیلات اکٹھا کرنا ہمارا فرض ہے
جنرل مارش کے اغوا کنندگان کا واحد سراغ ۔۔۔
لوتھر کی یادداشت اور سرکار کی صلاحیتوں کے سہارے حاصل کردہ یہ تصاویر ہیں ۔۔۔
سرکار ! خوش ہو جاؤ کہ انہی تصاویر کے سہارے ہم نے مجرمین کا سراغ لگا لیا ہے
کیسے ؟
ہمیں یقین تھا کہ ایسے مجرموں کا کہیں نہ کہیں کوئی ریکارڈ ضرور ہوگا ، اس ملک میں نہ سہی تو کسی دوسری جگہ ۔۔۔
ہم نے لمحہ بھر میں دنیا بھر کے پولیس محکموں اور خفیہ اداروں کو تصاویر بھیجیں ۔۔۔
پانچ ممالک سے رپورٹ آئی ہے جہاں وہ سزا بھگت چکے ہیں ۔۔ مختلف ناموں سے ۔۔
۔۔ زیادہ تر نک اور میک کے نام سے ۔۔ یہ دونوں بین الاقوامی دہشت گرد ہیں ۔۔ کرائے کے قاتل !
جنرل مارش اور ان کی اہلیہ اب ان قاتلوں کی گرفت میں ہیں ۔۔ ہمارے دشمن نے انہیں یہ کام سونپا ہے
ممکن ہے ۔۔۔
لیکن وہ جنرل مارش کو کیوں قتل کرنا چاہیں گے؟
ہمارے ماہرین کی رائے کے مطابق وہ انہیں تب تک قتل نہیں کریں گے جب تک ۔۔۔
۔۔۔ کہ تمام فوجی رازوں کا اگلوا نہ لیں جو کہ صرف کسی جنرل ہی کے علم میں ہوتے ہیں۔
ہمارے فوجی رازوں کے حصول کے لیے ۔۔ کیا وہ جنرل مارش پر تشدد کریں گے؟
نہیں! اس پر ہمیں شک ہے۔ کیونکہ جسمانی تشدد سے ان کی یادداشت متاثر ہو سکتی ہے جبکہ انہیں جنرل کا ذہین دماغ درکار ہوگا
لیکن ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ ہیں ۔۔۔ کیا بیوی پر کیا گیا تشدد وہ برداشت کر سکیں گے؟
معاملہ خوفناک ہو گیا ہے۔ ان کی واپسی ضروری ہے۔ کسی بھی صورت میں! لیکن کیسے؟
جنرل اور ان کی اہلیہ کا سراغ کیسے لگایا جا سکتا ہے پھر؟
12 مقامات ایسے ہیں جہاں ہمیں اغوا کنندگان کے موجود ہونے کا شبہ ہے ۔۔
ہمارے سوپر کمپیوٹر نے اپنی تحقیق سے تین مقامات کے متعلق اپنا قوی شک ظاہر کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں