ملا نصرالدین - درست زبان - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-16

ملا نصرالدین - درست زبان

کسی بھی معاملے میں دوسرے کی اصلاح کرنا اخلاقی اور مذہبی لحاظ سے اچھی اور نیک بات ہے۔ لیکن اس کے لیے ایسا خراب طریقہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے کہ خود کو برتر اور دوسرے کو کمتر دکھایا جائے۔ اس سے نہ تو اصلاح کا اصل مقصد پورا ہوتا ہے اور نہ ہی یہ کوئی قابل تعریف کام ہے۔ ملا نصرالدین کی آج کی کہانی سے ہمیں کچھ ایسا ہی سبق ملتا ہے۔ آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔
ملا نصرالدین

ملا نصرالدین
Ram Waeerkar


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : سید حیدرآبادی
ایک دفعہ ملا نصرالدین کسی قریبی شہر کے سفر کو نکلے۔ ان کے ہم سفر نے پوچھا
۔۔۔ اور جناب! آپ کی کتنی اولادیں ہیں؟
دو!
ماشاءاللہ۔ کیا وہ مدرسہ میں پڑھتے ہیں؟
نہیں صرف ان میں سے ایک مدرسہ جاتے ہیں
چہ چہ چہ ۔۔ افسوس کہ آپ کی بول چال درست نہیں
آپ کو کہنا چاہیے تھا کہ "ان میں سے صرف ایک مدرسہ جاتا ہے"
درست زبان بولو یا پھر کچھ بولو ہی مت۔ یہ میرا زریں اصول ہے
اوہ ۔۔ اررر ۔۔
کچھ دیر بعد ۔۔
ارے ۔۔ میرا سامان کا تھیلا کدھر گیا؟
وہ ۔۔ اررر ۔۔ وہ تو گر گیا
تو بھائی ، آپ نے پہلے کیوں نہیں بتایا مجھے؟
اوہ جناب ۔۔ میں سوچ ہی رہا تھا ۔۔۔
۔۔ کہ صحیح جملہ یوں ہے "آپ کا سامان گرنے جا رہا ہے" یا یہ کہ "آپ کا سامان گر رہا ہے" ۔۔ بس میں یہی سوچتا رہ گیا اور تھیلا گر گیا آپ کا۔

2 تبصرے: