ملا نصرالدین - حاضر جوابی - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-28

ملا نصرالدین - حاضر جوابی

Mulla-Nasruddin-hazir-jawabi

ملا نصرالدین کی عقلمندی اور حاضر جوابی سے ہر آدمی واقف ہے۔ مگر کچھ لوگ دنیا میں ایسے بھی ہوتے ہیں جو دوسروں کی صلاحیت اور مقبولیت سے حسد کرتے ہیں اور ہمیشہ نیچا دکھانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ ملا نصرالدین نے سلطان کے دربار میں ایک ایسے ہی آدمی کو جس طرح لاجواب کیا ، وہ آپ بھی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
ملا نصرالدین
Ram Waeerkar


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : سید حیدرآبادی
ایک دن سلطان کے دربار میں ۔۔
ہماری مملکت میں اس وقت عقل مند ترین آدمی کون ہے؟
جہاں پناہ ! یہ تو ملا نصرالدین ہیں !!
واہ ، ملا کو پھانسنے کا یہ زریں موقع مل گیا ۔۔
یہ تم کیسے کہہ سکتے ہو؟
جناب عالی ! میں نے لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ ملا جی انسانی سوچوں کو پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں!
ہممم ۔۔ کیا یہ سچ ہے ملا نصرالدین؟
اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے ۔۔ دیکھیں اس مشکل سے کیسے باہر نکلتا ہے یہ ۔۔
کیا آپ اس آدمی کی سوچ کو جان سکتے ہیں؟
یقیناً ! یہ صاحب اس وقت سوچ رہے ہیں کہ کاش کہ جہاں پناہ سو سال تک جیتے رہیں
کیا ملا جی سچ کہہ رہے ہیں؟
جج ۔۔ جی ۔۔ جی ہاں ۔۔ بالکل سچ ! جہاں پناہ میں ہمیشہ آپ کے متعلق اچھا ہی سوچتا ہوں!
اففف ۔۔ کمبخت ملا کی اس بات کا میں تو انکار کر ہی نہیں سکتا !!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں