جادوگر سرکار - کرایے کے قاتل - قسط:5 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-27

جادوگر سرکار - کرایے کے قاتل - قسط:5

اب تک کی کہانی :
پچھلی قسط میں آپ نے پڑھا کہ خفیہ فوجی ادارے کے سربراہان کے اجلاس میں سرکار نے انہیں قائل کیا کہ 'موت کی چابی' نامی جزیرے پر دشمنوں سے مڈبھیڑ کے لیے صرف سرکار اور لوتھر کو جانے دیا جائے۔ اجازت کے بعد وہ ایک ساحلی علاقے میں پہنچتے ہیں ، پھر کیا ہوا ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔
جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
کوئی بھی کشتی والا 'موت کی چابی' نامی جزیرے پر ہمیں لے جانے کو راضی نہیں ہے ، آخر کیوں؟
سادہ سی بات۔ وہاں جانے والی کشتی لوٹ کر واپس نہیں آتی!
وہاں کا سمندری علاقہ بہت خراب ہے کیا؟
ہاں ، چاہو تو یہی سمجھو اجنبی۔ اور بھول جاؤ اسے !
اسی دوران ۔۔۔
دو اجنبی نظر آئے ہیں ۔۔
جی سر ! سمجھ گیا ، ایسا ہی ہوگا۔ آپ بےفکر رہیں
ریوالور دونوں بھرے ہوئے ہیں ، بالکل تیار !
جناب ! 'موت کی چابی' جانے کے لیے مچھلی پکڑنے والی ناؤ چاہیے آپ کو؟ مگر وہاں مچھلیاں ہیں ہی کہاں؟
سنا ہے بہت شاندار علاقہ ہے۔ ہم وہاں تفریح کرنا چاہتے ہیں!
آدھے دن کی قیمت پچاس ڈالر ، اور وہ بھی پیشگی!
منظور ! یہ لیجیے !
دیگر مچھیروں نے تو منع کر دیا ، جبکہ یہ تو خود سے ہمارے پاس آئے ۔۔ کچھ عجیب لگتا ہے
درست کہتے ہو لوتھر
وہ رہا جزیرہ 'موت کی چابی' ۔۔ کہاں جانا ہے؟
کشتی کیوں روک دی؟
کیونکہ تم یہیں تک جا سکتے ہو!
مچھلیاں پکڑنی ہیں؟ مچھلیاں تو تمہیں پکڑیں گی اب ۔۔ ہاہاہا ۔۔۔
سمندر میں کودنے سے پہلے اپنی جیب خالی کرو۔ مچھلیوں کو تمہارے پیسوں کی ضرورت نہیں !
دوسری طرف جزیرے کی ایک عمارت میں ۔۔
وہ رہی کشتی ۔۔ نظر آئے وہ لوگ؟
کسی حد تک ۔۔
لگتا ہے کام ٹھیک ٹھاک جاری ہے ۔۔۔
جادوگر سرکار کا نظر فریب جادو ۔۔
پھر سے کہنا پڑے گا تمہیں؟
تڑاخ
آہ اوہ
ان بدمعاشوں کو ایسا لگا کہ جیسے کوئی بھاری بھرکم ہاتھ انہیں مسلسل پیٹ رہا ہو
نیچے لیٹ جاؤ لوتھر ، شاید جزیرے کی کسی عمارت سے کچھ لوگ ہمیں دیکھ رہے ہیں
وہاں کہر چھایا ہوا لگتا ہے ، صرف دو سر دکھائی دے رہے
ہمارے آدمیوں نے ان دونوں کا پتا صاف کر دیا ہوگا
پتا نہیں وہ آخر تھے کون؟
ہوں گے کوئی ، تفریح کے شوقین ، اب کیا پتا چلے گا ۔۔
تم نے ہماری جان لینے کی کوشش کیوں کی؟ اور مچھیرے اس جزیرے سے ڈرتے کیوں ہیں؟
کچھ نہیں بول رہے ہیں یہ ۔۔
تو پھر جاؤ سیدھے شارک کے منہ میں !
اررر نہیں ! ٹھہرو ! ہم بتاتے ہیں ۔۔۔
ماضی میں یہاں دو کشتیاں آئی تھیں ۔۔ اچانک جل اٹھیں ۔۔ پتا نہیں کیسے !
دھائیں دھائیں
اور پھر یہ بات ہر طرف پھیل گئی ۔۔ جزیرے سے دور رہو ۔۔ ورنہ موت !!
ایکبار پھر نظروں کو فریب دیتا سرکار کا جادو ۔۔
سچ بولو ، ورنہ یہ بلی تمہاری زبان کھا جائے گی
اوہ ہ ہ
ٹھہرو !
چلی گئی بلی !
چٹکی
اب بتاؤ ۔۔ ہم پر حملے کے لیے کس نے حکم دیا تھا؟
حکم تو اسے ملا تھا ۔۔۔ آآآہ
جھوٹے ، تیری یہ مجال ۔۔!
آپسی لڑائی سے انہیں روکو لوتھر
ایک سے بہتر ہوتے ہیں ۔۔ دو سر !
تڑاخ
مجھے علم نہیں کہ اس جزیرے کا مالک کون ہے؟ وہ پیسے دیتے ہیں لہذا ہم ان کا ہر حکم بجا لاتے ہیں ۔۔
تم سے پہلے ایک آدمی اسی طرح متجسس تھا ، وہ مارا گیا
تم نے جنرل مارش کو دیکھا ہے؟
کون ؟
ادھر بدمعاشوں کے قبضے میں جنرل مارش ۔۔۔
جنرل ، ہمارے پاس سوالات لکھے ہیں ، جواب چاہیے ! تمہارا نیا عہدہ ۔۔ نئی ذمہ داریاں ۔۔ حفاظتی طریقے ۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں